دراندازی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے: ایران

تہران - ارنا - ایران کے قومی سلامتی مشیر نے کہا ہے کہ ہماری امن اور دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران بھرپور طاقت کے ساتھ دشمنوں اور دراندازی کرنے والے عناصر کو منہ توڑ جواب دے گا.

يہ بات اعلي قومي سلامتي كونسل كے سيكرٹري ايڈميرل 'علي شمخاني' نے گزشتہ روز عيدغدير كي مناسبت سے تہران ميں منعقدہ امن نمائش كے دورے كے موقع پر خطاب كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ايراني قوم ہميشہ امن پسند ہے ليكن ہم اس خواہش كے لئے ہرگز ناانصافي اور مظالم كو برداشت نہيں كريں گے.



انہوں نے مزيد كہا كہ كوئي غلط فہمي ميں نہ رہے كيونكہ اسلامي جمہوريہ ايران كي قوم اور مسلح افواج وطن عزيز كے خلاف دراندازي كرنے والوں كا بھرپور جواب دينے كے لئے تيار ہيں.



ايڈميرل شمخاني نے كہا كہ ہم كبھي جنگ كا ارادہ نہيں ركھتے مگر وطن عزيز ايران كي تحفظ كے لئے دشمنوں كي سازشوں كا منہ توڑ جواب ديں گے.





۹۳۹۳*۲۷۴**