ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت، ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر تہران میں واقع بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے روضے کے سامنے شاندار پریڈ منعقد ہوئی.

ايراني دارالحکومت تہران سميت ملک بھر ميں ہفتہ دفاع مقدس کي مناسبت سے مسلح افواج کي پريڈ ملي جوش و جذبے کے ساتھ منايا جائے گا.



تہران ميں مسلح افواج کي شاندار پريڈ ہوئي جس ميں جديد سامان حرب کي نمائش بھي کي گئي.



ايراني مسلح افواج کي اس شاندار پريڈ کو براہ راست نشر کيا گيا اور کروڑوں ايراني عوام نے اپني افواج کي اس ولولہ انگيز تقريب کو ديکھا.



مسلح افواج پريڈ کي تقريب ميں ايراني مسلح افواج کے سربراہ ميجر جنرل محمد باقري مہمان مہمان خصوصي تھے جبکہ اعلي عسکري کمانڈر، دفاعي حکام غيرملکي سفارتخانوں ميں تعينات عسکري اتاشي بھي شريک تھے.



پريڈ کے دوران ايران کي آرمي اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے ماہرين کي طرف سے تيار کردہ جديد جنگي اور دفاعي ٹيکنالوجي اور فضائيہ سے متعلق ايڈوانس مواصلاتي نظام کو نمائش کے لئے پيش کيا جائے گا.



قابل ذکر ہے کہ ۲۱ ستمبر ايران ميں ہفتہ دفاع مقدس کا پہلا دن ہے. بائيس ستمبر انيس سو اسي کو اس وقت کے عراقي آمر صدام نے امريکہ اور مغربي طاقتوں کے اکسانے پر ايران کے خلاف جارحيت کا آغاز کيا تھا جس کا مقصد ايران کے نوخيز انقلاب اور اسلامي جمہوري نظام کو ختم کرنا تھا.





۲۷۴**