ایران، قزاقستان کے درمیان براہ راست پروازوں کا اغاز ہو گیا

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ گلستان کے شہر گرگان اور قزاقستان کے صوبہ منگیستاو کے شہر اکتاو کے درمیان عید غدیر کی مناسبت سے براہ راست پروازوں کا اغاز کیا گیا.

قزاقستان ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے قونصلر جنرل محمود اديب نے كہا ہے كہ ايران اور قزاقستان گرگان اور اكتاو كے درميان براہ راست پروازوں كے اغاز كيلئے گزشتہ تين سال سے مذاكرات كر رہے تھے.



انہوں نے كہا كہ براہ راست پروازوں كے اغاز سے دونوں ممالك كے درميان اقتصادي،تجارتي، ثقافتي اور سياحتي شعبوں ميں باہمي تعلقات كو مزيد فروغ ملے گا.



انہوں نے كہا كہ ايراني صوبہ گلستان ميں 7 ہزار كے قريب قزاقستان كے تاركين وطن زندگي گزربسر كر رہے ہيں اور ان كے لئے يہ براہ راست پروازيں نہايت فائدہ مند ثابت ہوں گي.



271**