ایرانی صدر کی نیویارک آمد/یو این اجلاس میں تقریر کریں گے، اہم ملاقاتیں متوقع

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت 'حسن روحانی' اقوام متحدہ کے 71ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد مختلف عالمی رہنماؤں، اسلامی عمائدین اور نمائندوں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے.

جان ايف كينيڈي ايئرپورٹ پر صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے صدر حسن روحاني نے سب سے پہلے عيدغدير كے پرمسرت موقع پر مسلمانوں كو مباركباد پيش كي.



انہوں نے بتايا كہ وينزويلا ميں غيروابستہ تحريك كے سربراہي اجلاس كے بعد كيوبا كا مختصر كيا جس كے بعد اب وہ نيويارك آئے ہيں جہاں اقوام متحدہ كے سالانہ اجلاس ميں تقرير كے علاوہ بعض عالمي رہنماؤں بالخصوص اسلامي عمائدين، سياسي نمائندے اور تھينك ٹينكس كے عہديداروں كے ساتھ اہم ملاقاتيں اور خطاب كريں گے.

صدر روحاني نے مزيد كہا كہ وہ بعض اخباري اداروں كو بھي انٹريو ديں گے.



اس سے پہلے نيويارك بين الاقوامي ائيرپورٹ پہنچنے پر اقوام متحدہ ميں تعينات ايراني مندوب اور ديگر سفارتكاروں نے اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر حسن روحاني اور ان كے ہمراہ اعلي سطح وفد كا استقبال كيا.



صدر روحاني جو گزشتہ دنوں غيروابستہ تحريك (NAM) كے 17ويں سربراہي اجلاس ميں شركت كے لئے وينزويلا كا دورہ كيا تھا لاطيني امريكي كے اگلے دورے ميں كيوبا گئے جہاں وہ ميزبان ملك كي قيادت سے اہم ملاقاتوں كے بعد گزشتہ شام نيو يارك روانہ ہوئے.



ہوانا ميں اپنے قيام كے دوران ايراني صدر اور كيوبا كے اعلي رہنماوں كے درميان اہم ملاقاتيں ہوئيں. اس موقع پر صدر روحاني اپنے كيوبا كے ہم منصب كے علاوہ كيوبا كے انقلابي رہنما سے بھي ملے.



اس دورے كے موقع پر ايران اور كيوبا كے درميان صحت، طبي سائنس اور داواسازي كے شعبوں ميں مشتركہ تعاون بڑھانے كے لئے مفاہمت كي ايك يادداشت پر دستخط ہوئے.





۲۷۴**