ایران کی روزانہ 15 ملین لیٹر گیسولین ایندھن کی برامد

تہران - ارنا - ایران کی قومی تیل مصنوعاتی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران کی گیسولین ایندھن کی برامدات روزانہ 15 ملین لیٹر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ اس کے خریداروں کی لسٹ میں سنگاپور اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہوئے ہیں.

'منصور رياحي' نے ارنا كے نما‏ئندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے مزيد كہا كہ گيسولين كے اكثر ذخائر ايران كے جنوبي ساحلي علاقوں اور بندرگاہوں سے دريافت ہوتے ہيں.



انہوں نے مزيد كہا كہ پاور پلانٹس كو گيس كي فراہمي ميں اضافے اور مائع ايندھن كي كھپت كو كم سے كم كرنے كے بعد پيٹروليم مصنوعات بالخصوص گيسولين كي برآمدات كي سطح ميں اضافہ ہوا ہے.



منيجنگ ڈائريكٹر نے كہا كہ اس وقت ايران روزانہ 15 ملين ليٹر گيسوليں برامد كر رہا ہے جس ميں سے 15 لاكھ ليٹر سرحدي علاقوں ميں فروخت كي جاتي ہے.



انہوں نے كہا كہ ايراني گيسولين كي خريداروں كي فہرست ميں سنگاپور اور متحدہ عرب امارات بھي اضافہ ہوا ہے.



ايران كي قومي تيل ريفائنري كمپني كے منيجنگ ڈائريكٹر ' عباس كاظمي ' نے كہا ہے كہ ايران نے اس سال پہلي بار روزانہ چار لاكھ بيرل پٹروليم مصنوعات كي برآمد كرنے كي پوزيشن حاصل كي ہے.



موجودہ صورت حال ميں آئل ريفائنريوں ميں پٹرول كي پيداوار كي صلاحيت ميں روزانہ 95 ملين ليٹر سے زائد پہنچ ہو گيا ہے اور اس سال كے آخر تك روزانہ 100 ملين ليٹر تك پہنچ ہو گا.





9393*274**