اٹلی،ایران کیساتھ عدالتی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں

تہران - ارنا - اطالوی سپریم کورٹ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ عدالتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے.

يہ بات گيواني ممونے نے روم كے دورے پر آئے ہوئے ايران كي انساني حقوق كي اعلي كونسل كے ڈپٹي سيكرٹري جنرل كاظم غريب آبادي كيساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے ايراني وفد كے اراكين كو اطالوي سپريم كورٹ كے قوائدوضوابط، ذمہ داريوں، قابليت اور كاركردگي پر بريفنگ دي.



اس موقع پر كاظم غريب آبادي نے اطالوي حكام كو ايراني عدالتي نظام سے متعلق بريفنگ دي اور اس بات كي اميد ظاہر كي كہ مستقبل ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور اٹلي كے درميان عدالتي شعبے ميں باہمي تعلقات مذيد بہتر ہوں گے.



ايراني وفد كے اراكين كو اطالوي سپريم كورٹ اور روم كي جيل كے مختلف مقامات كا دورہ كروايا گيا.



فريقين نے اسلامي جمہوريہ ايران اور اٹلي كے درميان عدالتي شعبے سميت انساني حقوق كے شعبے ميں مشتركہ تعاون كو فروغ دينے پر اتفاق كيا.



271**