پاک،ایران سربراہوں کی نیو یارک میں ملاقات متوقع: پاکستانی میڈیا

اسلام آباد - ارنا - پاکستانی میڈیا نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم 'محمد نواز شریف' اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' سے ملاقات کریں گے.

اردو نيوز چينل اكسپرس اور ڈان كے مطابق، وزيراعظم پاكستان رواں مہينے ميں اقوام متحدہ كے 70ويں جنرل اسمبلي كے اجلاس ميں شركت كے علاوہ ايران، افغانستان اور چين كے سربراہوں كے ساتھ اہم ملاقاتيں كريں گے.



تفصيلات كے مطابق، اقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي سے پاكستاني وزيراعظم كا خطاب اہم ہوگا. وزيراعظم اپنے خطاب ميں مسئلہ كشميركو اُجاگر كريں گے.



وزيراعظم پاكستان اور ايراني صدر مملكت كي پہلي ملاقات بھي 24 ستمبر 2013 كو اقوام متحدہ كے سالانہ اجلاس كے موقع پر ہوئي تھي اور يہ دونوں ممالك ميں نئي حكومتوں كے بر سر اقتدار آنے كے بعد پہلي ملاقات تھي.



تفصيلات كے مطابق، نواز شريف آج امريكہ روانہ ہوگئے جہاں وہ نيو يارك ميں اقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي كے اجلاس ميں شركت كريں گے.



اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر مملكت حسن روحاني بھي اس وقت غيروابستہ تحريك (NAM) كے 17ويں سربراہي اجلاس ميں شركت كے لئے وينزويلا كے دورے پر ہيں. حسن روحاني وينزويلا كے بعد كيوبا كا سركاري دورہ كريں گے جہاں سے وہ اقوام متحدہ كے اجلاس ميں شركت كے لئے نيو يارك روانہ ہوں گے.





۹۳۹۳*۲۷۴**