عالمی ایٹمی ایسوسی ایشن ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کو یقینی بنائے: صالحی

لندن - ارنا - ایرانی جوہری توانائی ادارے (AEOI) کے سربراہ نے بین الاقوامی ایٹمی ایسوسی ایشن (WNA) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے.

يہ بات علي اكبر صالحي نے برطانوي دارالحكومت ميں بين الاقوامي جوہري ايسوسي ايشن كي ڈائريكٹر جنرل اگنيٹا رائزنگ كيساتھ ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے اگنيٹا رائزنگ كو اسلامي جمہوريہ ايران كے دورے كي دعوت دي اور چھوٹے بجلي گھروں كا جائزہ لينے كيلئے ايك تحقيقي كميٹي قائم كرنے كي تجويز دي.



اس موقع پر بين الاقوامي جوہري ايسوسي ايشن كي ڈائريكٹر جنرل نے كہا كہ وہ جلد ايران كا دورہ كريں گي اور چوٹھے بجلي گھروں كيلئے تحقيقي كميٹي كے قيام كي تجويز كا خيرمقدم كرتي ہيں.



علي اكبر صالحي نے ايران كي دو بہترين يونيورسٹيوں اور بين الاقوامي جوہري ايسوسي ايشن كي ورچوئل يونيورسٹي كے درميان جوہري تجربات كے تبادلوں كي ضرورت پر زور دينے كي تجويز كو بھي اگينٹا رائزنگ كي جانب سے سراہا گيا.



271**