ایران،انڈونیشیا کا دیہی ترقیاتی منصوبوں میں باہمی تعاون کرنے پر اتفاق

کوالالمپور - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور انڈونیشیا نے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے دیہی ترقیاتی شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.

يہ فيصلہ انڈونيشيا ميں تعينات ايراني سفير 'ولي اللہ محمدي' اور انڈونيشيائي وزير ديہي اور تعميرنو 'ايكو پوٹرو' كے درميان ايك ملاقات ميں كيا گيا.



اس ملاقات كے بعد ديہي علاقوں كي ترقي اور تعمير نو بھي ايران اور انڈونيشيا كے تعاون كے ايجنڈے ميں شامل ہوگيا.



ايراني سفير نے انڈونيشيا كے ساتھ سياسي، اقتصادي، سماجي اور ثقافتي شعبوں ميں موجودہ قريبي تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے مزيد كہا كہ ايران، انڈونيشيا كے ساتھ ديہي ترقياتي اور محروم علاقوں كي تعمير نو كے لئے باہمي تعاون بڑھانے كي خواہش مند ہے.



انہوں نے ايران اور انڈونيشيا كے آئندہ مشتركہ اقتصادي كميشن اجلاس ميں ديہي ترقياتي منصوبوں پر مشتركہ تعاون كو شامل كرنے كي پيشكش كي جس كا انڈونيشيائي وزير نے خيرمقدم كيا.





۲۷۴**