ایران کو طیاروں کی فروخت پر کوئی مسئلہ درپیش نہیں: بوئنگ کمپنی

اشک آباد - ارنا - بوئنگ کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مسافربردار طیاروں کی فروخت میں کوئی مسائلہ درپیش نہیں ہے.

يہ بات مارٹن بينٹرڈ نے اشك آباد ميں منعقدہ پائيدار نقل و حمل پر پہلي عالمي كانفرنس كے موقع پر ارنا كے نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ بوئنگ كمپني اسلامي جمہوريہ ايران كو اپنے مسافر بردار طيارے فروخت كرنے كے حوالے سے غير ملكي اثاثے كنٹرول كرنے كے ادارے سے لائسنس حاصل كرنے كے ليے آمادہ ہے.



انہوں نے كہا كہ بوئنگ كمپني اور ايراني كمپنيوں كے درميان مذاكرات جاري ہيں اور وہ ايراني كمپنيوں كيساتھ مذاكرات كے نتائج كے حوالے سے پراميد ہيں.



ايراني شہري ترقي اور سڑكوں كے وزير عباس آخوندي نے ايك ماہ قبل اس بات كا اعلان كيا كہ اسلامي جمہوريہ ايران ايئربس اور بوئنگ كمپنيوں كے ساتھ مذاكرات كر رہا ہے ليكن تاحال غير ملكي اثاثے كنٹرول كرنے كے ادارے كي جانب سے لائسنس جاري نہيں كئے گئے.



271**