ظریف اور سرتاج عزیز کی وینزویلا میں ملاقات/علاقائی امور، پاک-ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمدجواد ظریف' اور پاکستانی وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور 'سرتاج عزیز' نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

ظريف اور سرتاج عزيز كے درميان يہ ملاقات گزشتہ شام وينزويلا كے مارگريتا جزيرے ميں غيروابستہ تحريك (NAM) كے 17ويں سربراہي اجلاس كے دوران ہوئي.



اس نشست كے دوران ايراني وزيرخارجہ اور ان كے پاكستاني ہم منصب نے باہمي تعلقات اور تعاون كے فروغ بالخصوص خطي صورتحال پر بات چيت كي.



وينزويلا كے غيروابستہ تحريك كا 17 ويں سربراہي اجلاس 17 سے 18 ستمبر تك جاري رہے گا.



غيروابستہ تحريك كے سربراہي اجلاس كے موقع پر ايراني صدر حسن روحاني ديگر ممالك كے صدور كيساته بهي ملاقاتيں كريں گے.



اس سربراہي اجلاس ميں صدر مملكت حسن روحاني غير وابستہ تحريك كي صدارت آئندہ چار سال كيلئے اپنے وينزويلا كے ہم منصب كو سونپيں گے.





۲۷۴**