ایران،الجزائر وزرائے خارجہ کی ملاقات/علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

تہران - ارنا - غیروابسطہ تحریک (NAM) کے 17ویں اجلاس کے موقع پر ایران اور الجزائر کے وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

وينزويلا كے مارگريٹا جزائر ميں منعقدہ غيروابسطہ تحريك كے اجلاس كے موقع پر محمد جواد ظريف اور رمتن لمامرہ نے ايك ملاقات كے دوران اسلامي جمہوريہ ايران اور الجزائر كے درميان باہمي تعلقات كو فروغ دينے اور علاقائي صورتحال پر تبادلہ خيال كيا.



اس موقع پر الجزائر كے وزير خارجہ نے كہا كہ وہ جلد اسلامي جمہوريہ ايران كا دورہ كريں گے.



اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر حسن روحاني اعلي سطحي وفد كي قيادت ميں وينزويلا پہنچ گئے جہاں وہ غيروابسطہ تحريك كے سربراہي اجلاس ميں شركت كريں گے اور اس كي صدارت كو آئندہ چار سال كيلئے اپنے وينزويلا كے ہم منصب كو سونپيں گے.



271**