ايراني جوہري توانائي ادارے كے سربراہ كا دورہ برسلز

تہران - ارنا - نائب ايراني صدر اور جوہري توانائي ادارے كے سربراہ 'علي اكبر صالحي' پير كے روز ايك اعلي سطح وفد كے ہمراہ بيلجئيم كے دارالحكومت 'برسلز' روانہ ہوگئے جہاں وہ ميزبان ملك اور يورپي يونين كے حكام كے ساتھ پُرامن جوہري توانائي پر اہم مذاكرات كريں گے.

علي اكبر صالحي كا يہ دورہ بيلجئيم كے حكام اور يورپي يونين كے توانائي كمشنر كي دعوت پر كيا جارہا ہے.



برسلز ميں اپنے قيام كے دوران ايراني جوہري توانائي ادارے كے سربراہ يورپي يونين كے توانائي كمشنر، يورپي يونين كے اعلي نمائندے برائے خارجہ پاليسي اور سيكورٹي امور اور بيلجئين كے وزير خارجہ اور ديگر حكام كے ساتھ ملاقاتيں كريں گے.



اس موقع پر ايراني وفد ميں شريك اعلي حكام دوسرے فريق كے ساتھ پُرامن جوہري توانائي كے شعبے ميں باہمي تعاون بڑھانے كے لئے اہم مذاكرات كريں گے.



توقع كي جاتي ہے كہ اس دورے كے موقع پر ايران اور بيلجئيم،يورپي يونين كے درميان دوطرفہ تعلقات كي توسيع كے لئے معاہدوں پر دستخط كئے جائيں گے.





۲۷۴**