ہالی وڈ کی یلغار کو سرحدوں پر روک لیا ہے: ایرانی وزیر ثقافت

تہران - ارنا - ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے ثقافتی یلغار کی روک تھام کے حوالے سے ایرانی سینما بالخصوص ملکی فنکاروں کے بے پناہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہالی وڈ دنیا میں کامیاب تو ہگئی مگر ہم نے اسے اپنی سرحدوں پر روک لیا.

يہ بات 'علي جنتي' نے گزشتہ روز قومي يوم سينما كے موقع پر نيشنل ميوزيوم كي خصوصي تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے مزيد كہا كہ وطن عزيز كے فنكاروں اور سينما صنعت كے عہديداروں نے اپنے موثر كردار ادا كرتے ہوئے ثقافتي يلغار سے مقابلہ كيا اور ہالي وڈ كو روكنے ميں كامياب بھي ہوئے.



انہوں نے كہا كہ ايران نے فن كے شعبے ميں گزشتہ تين سالوں كے دوران اچھي كاميابي حاصل كي ہے اور ہم اس حوالے سے اپنے سينما عمائدين اور فن كاروں كا قدردان ہيں.



علي جنتي نے كہا كہ خطے ميں ہماري حريف ممالك كي خواہش تھي كي ايران كي صورتحال بھي عراق جيسي ہو اور وہ اپنے كھانے پينے كے لئے بھي تيل پر انحصار كريں مگر ہم پرودگار كا شكرگزار ہيں كہ ہمارے ملك كي حالات بہتر اور مضبوط ہيں.



انہوں نے مزيد كہا كہ ہم وطن عزيز كے علما، جمعے كے اماموں، ججوں، عدالتي حكام اور پارليمنٹ كے اراكين كو مطلع كرنا چاہتے ہيں كہ ايراني سينما نے ثقافتي يلغار كي روك تھام ميں بے پناہ كردار ادا كيا ہے.





۲۷۴**