ایران میں آٹھ ایئرلائنز اور ہیلی کاپٹر کمپنیوں کے قیام کے فیصلوں کی اصولی توثیق

تہران - ارنا - ایران کی ایئر لائنز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں چھ ایئر لائنز اور دو ہیلی کاپٹروں کی نئی کمپنیوں کے قیام کے حوالے سے دی جانے والی درخواستوں کی اصولی طور پر توثیق کردی گئی ہے.

'مقصود اسعدي ساماني' نے پير كے روز اس حوالے سے مزيد بتايا كہ ايراني وزير سڑك اور شہري ترقي اور ہوابازي شعبے كے اعلي حكام كے درميان ايك اہم نشست منعقد ہوئے جس ميں نئي كمپنيوں كے قيام پر اصولي اتفاق كيا گيا.



انہوں نے كہا كہ اصولي توثيق كے بعد مذكورہ كمپنيوں اب سرمايہ كاري اور اپني سرگرميوں كا باضابطہ آغاز كرنے كے لئے اقدامات كرنے ہوں گے.



انہوں نے مزيد كہا كہ درخواست دينے والي كمپنيوں كے پاس ساڑھے تين ارب ريال (ايراني كرنسي) اور كم سے كم پانچ جہاز ہونے چاہئيں.





274**