سرحدی تجارت/ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی پاکستان برامدات میں اضافہ

تہران - ارنا - چابہار پٹرولیم مصنوعات کی قومی کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ 'رمدان' سرحدی انٹری پوائنٹس کا باضابطہ افتتاح کیا گیا ہے جس کے ذریعے پاکستان کو ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی برامدات میں قابل قدر اضافہ ہوگا.

ايراني وزارت تيل كے مطابق، يہ بات 'عبداللہ گيتي منش' نے اپني ايك گفتگو ميں كہي.



اس سے پہلے ايراني حكام نے بتايا تھا كہ چابھار ضلع ميں واقع رمدان سرحدي علاقے اور سراوان ضلع ميں واقع پشين سرحدي علاقے ميں جلد دو نئے سرحدي انٹري پوائنٹس كھول ديے جائيں گے.



عبداللہ گيتي منش نے اس حوالے سے مزيد كہا كہ رمدان سرحدي گيٹ كي افتتاح سے شہريوں كي نقل و حركت، مصنوعات كي درامدات و برامدات سميت اقتصادي خوشحالي اور مشتركہ امن ميں اضافہ ہوگا.



رمدان، ايران اور پاكستان كے درميان واقع سرحدي علاقہ اور چابہار بندرگاہ سے 137 كلوميٹر كے فاصلے پر ہے.





۲۷۴**