ایران،سربیا تعلیمی شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور سربیا کی یونیورسٹیوں کے حکام نے تعلیمی اور تربیتی شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اپنی خواہش کا اظہار کیا.

سربيا كي يونيورسٹيوں كا تعليمي وفد اسلامي جمہوريہ ايران كيساتھ سائنسي اور ثقافتي تعليمي شعبوں ميں تبادلوں كو فروغ دينے كے مقصد سے ايران كي تربيت مدرس يونيورسٹي كے دورے پر ہے.



سربيا كي جان نسيبٹ، كاراجوجيوك، نوي سڈ اور بلغراد يونيورسٹيوں كا 6 ركني وفد نے ايران كي تربيت مدرس يونيورسٹي كے حكام كيساتھ ايك اجلاس ميں دونوں ممالك كے درميان مذہبي تعليم، ٹيكنالوجي اور ميڈيكل سائنس كے شعبوں سميت سائنسي اور ثقافتي تبادلوں كے فروغ پر زور ديا.



ايراني يونيورسٹي تربيت مدرس كے وائس چانسلر برائے تحقيق اور ٹيكنالوجي امور يعقوب فتح اللهي نے كہا كہ يہ يونيورسٹي اسلامي جمہوريہ ايران كي مختلف يونيورسٹيوں كيلئے اساتذہ اور پروفيسروں كي تربيت ديتي ہے.



انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت يونيورسٹي ميں 9 ہزار كے قريب طالب علم زير تعليم ہيں جن ميں سے 6 ہزار كے قريب طالبعلم پي ايچ ڈي كورسز كر رہے ہيں.



271**