ایران،بھارت اہم علاقائی اور عالمی شراکت دار ہیں: ولایتی

تہران - ارنا - ایرانی شخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت علاقائی اور بین الاقوامی ترقی اور امن و استحکام کے قیام میں موثر کردار ادا کرنے کیلئے ایک دوسری کے اہم شراکت دار ہیں.

يہ بات علي اكبر ولايتي نے ايران كے دورے پر آئے ہوئے بھارتي وزير مملكت برائے خارجہ امور مبشر جاويد اكبر كيساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ ايران اور بھارت كے درميان مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كو فروغ ملا ہے جس سے دونوں ممالك كي اقتصادي ترقي ميں اضافہ ہوا ہے اسي طرح دونوں ممالك علاقائي اور بين الاقوامي ترقي اور امن و استحكام كے قيام ميں موثر كردار ادا كرنے كيلئے ايك دوسرے كے اہم شراكت دار ہيں.



انہوں نے كہا كہ اس حوالے سے نئي دہلي اور تہران حكومتوں كو سنجيدہ اقدامات كرنے ہوں گے.



اس موقع پر مبشر جاويد اكبر نے ايران اور بھارت كے درميان تمام شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينے كي ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كو دہشت گردي اور انتہا پسندي كو جڑ سے ختم كرنے كيلئے مشتركہ اقدامات كرنے ہوں گے.



271**