جوہری معاہدہ، امریکی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے: ولایتی

تہران - ارنا - ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں جوہری معاہدے پر امریکی خلاف ورزی کے معاملے کو اٹھائے گا.

يہ بات تشخيص مصلحت نظام كونسل كے اسٹريٹيجك ريسرچ سينٹر كے سربراہ علي اكبر ولايتي نے صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ ايران كے جوہري معاہدے كے حوالے سے امريكہ اپنے وعدوں پر پابند نہيں ہے اور جوہري معاہدے كي خلاف ورزي كي جا رہي ہے جس كو اسلامي جمہوريہ ايران نيويارك ميں ہونے والے اقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي كے سالانہ اجلاس ميں اٹھائے گا.



اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ گروپ5+1 كے ركن ممالك كا نظريہ ايك دوسرے سے مختلف ہے ليكن امريكہ جوہري معاہدے كي پاسداري نہيں كر رہا.



271**