ایران دنیا کو ہمیشہ امن و دوستی کا پیغام دیتا ہے: وزیر دفاع

تہران - ارنا - ایرانی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اسلامی اور پرانے تہذیب کے حامل ملک کی حیثیت سے ہمیشہ عالمی برادری کو امن و دوستی کا پیغام دیا ہے.

يہ بات بريگيڈيئر جنرل 'حسين دہقان' نے ہفتے کے روز تہران ميں بين الاقوامي فوجي والي بال چيمپئن مقابلوں ميں شريک ايراني اور غيرملکي مسلح افواج کے کھيلاڑيوں کے نام اپنے خصوصي پيغام ميں کہي.



ايراني وزير دفاع کے پيغام کو 35ويں عالمي فوجي والي بال مقابلوں کي افتتاحي تقريب ميں ميں پڑھ کر سنايا گيا.



انہوں نے اپنے اس پيغام ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي قوم اور حکومت کي طرف سے بين الاقوامي فوجي والي بال مقابلوں ميں شريک مختلف ممالک سے آئے ہوئے کھيلاڑيوں، کھيل عہديداروں، کوچز اور ديگر شرکاء کو خيرمقدم کيا.



انہوں نے مزيد کہا کہ ايران اپني فخر بھري تاريخ ميں ہميشہ دوستي اور امن کا پيغام ديا ہے اور ہم عالمي فوجي والي بال مقابلوں کي ميزباني کرنے پر فخر محسوس کرتے ہيں.



عالمي فوجي والي بال چيمپئن شپ مقابلوں کا اتوار کے روز باقاعدي آغاز ہوگا جس ميں ايران سميت 12 ممالک کي ٹيميں شرکت کررہي ہيں.



ايران، چين، پاکستان، شمالي کوريا، جنوبي کوريا، زيمبيا، سري لنکا، لبنان، فلسطين، وينزويلا، برازيل اور قطر کے کھيلاڑي اس عالمي چيمپئن ميں مقابلہ کريں گے.





9393*۲۷۴**