بلغاریہ کا ایران،یورپ کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور

صوفیہ - ارنا - بلغاریہ کے یورپی رکن پارلیمنٹ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے یورپی یونین اور پارلیمنٹ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور فروغ پر زور دیا ہے.

يہ بات ايلان كيوچيچوك نے بلغاريہ ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير عبداللہ نوروزي كيساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ يورپي پارليمنٹ كے اراكين اسلامي جمہوريہ ايران سے متعلق غلط اور نامكمل معلومات ركھتے ہيں.



انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور يورپي پارليمنٹ كے درميان تعاون اور مشاورت كي ضرورت پر زور ديا كہ اس سے يورپي اراكين پارليمنٹ اسلامي جمہوريہ ايران كي وسيع ثقافت اور تاريخ سے روشناس ہوں گے.



اس موقع پر ايلان كيوچيچوك نے رواں سال فروري كے مہينے ميں يورپي پارليمنٹ ميں ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف كي تقرير كي تعريف كي.



271**