ایران،نیدرلینڈ کی یونیورسٹیوں کیساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں

تہران - ارنا - ایران کی امیر کبیر یونیورسٹی کے چانسلر 'احمد معتمدی' کی قیادت میں ایک تعلیمی وفد نیدر لینڈ کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے مقصد سے ہیگ کے دورے پر ہے.

احمد معتمدي نے نيدرلينڈ ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير 'علي رضا جہانگيري' كيساتھ ملاقات كے دوران ايران اور نيدرلينڈ كي جامعات كے درميان تعليمي شعبوں ميں تعاون كو وسعت دينے كي ضرورت پر زور ديا.



اميركبير يونيورسٹي كے چانسلر نے مزيد كہا كہ نيدرلينڈ كي ڈيلفٹ يونيورسٹي كيساتھ توانائي كے شعبے ميں پي ايچ ڈي اور ماسٹريٹچ يونيورسٹي كيساتھ مشتركہ كورسز كے انعقاد كے حوالے سے باہمي تعاون كا معاہدہ طے پا گيا ہے.



انہوں نے كہا كہ طالب علموں كي غير حاضريوں كو كم كرنے اور طالبعلموں كے وفود كے تبالوں كے حوالے سے مذاكرات جاري ہيں.



اس موقع پر ايراني سفير نے كہا كہ ايراني سفارتخانہ اسلامي جمہوريہ ايران اور نيدرلينڈ كي يونيورسٹيوں كے درميان تعليمي شعبوں كو وسعت دينے كيلئے ہر طرح كے تعاون كيلئے آمادہ ہے.



271**