ایرانی صدر کی تاجکستان کو قومی دن پر مبارکباد

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' نے اپنے تاجک ہم منصب 'امامعلی رحمان' کو تاجکستان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی.

تاجک قومي دن کے موقع پر صدر مملکت روحاني نے تاجکستان کے صدر، حکومت اور عوام کے نام ايک پيغام ميں قومي دن پر ان کو دلي مبارکباد دي.



انہوں نے اس اميد کا اظہار کيا کہ تہران اور دوشنبے باہمي تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزيد مستحکم کريں گے جو دونوں ممالک کے عوام کے مفاد ميں ہے.



ايران اور تاجکستان کے درميان تاريخي اور ديرينہ روابط کا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے مزيد کہا کہ دوطرفہ قريبي تعلقات سے دونوں ممالک مختلف شعبے، علاقائي اور عالمي سطح پر ايک دوسرے کے ساتھ موثر تعاون کر رہے ہيں.





۲۷۴**