عرب لیگ سعودی عرب کو دہشت گردوں کی حمایت سے روکے: ایران

تہران - ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ عرب لیگ سعودی عرب کو یمن، شام، عراق اور بحرین میں کشیدگی اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے سے روکے.

يہ بات بہرام قاسمي نے عرب ليگ كے وزرائے خارجہ كي جانب سے ايران مخالف بيانات پر اپنے ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ سعودي عرب كے لئے عرب ليگ كي يكطرفہ حمايت سے ناصرف اس خطے ميں موجود عدم استحكام اور بدامني ميں اضافہ ہوا ہے بلكہ اس سے رياض حكومت كي عام شہريوں كے قتل عام كے حوالے سے حوصلہ افزائي ہوئي ہے.



ترجمان دفتر خارجہ نے كہا كہ عرب ليگ يمني، شامي، عراقي اور بحريني عوام كے قتل عام كو روكنے كيلئے سعودي حكومت پر زور دے كر پرامن علاقائي ممالك كے درميان بقائے باہمي كو فروغ دينے ميں اپنا كردار ادا كرے.



271**