ایران میں سعودی جرائم کی مذمت میں نکالی گئی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت دیگر شہروں میں ایرانی عوام کی جانب سے سعودی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں.

گزشتہ روز ايران كے صوبائي دارالحكومتوں اور مختلف شہروں ميں نماز جمعہ كے بعد ہزاروں كي تعداد ميں شہريوں نے يمن اور بحرين كے عوام پر سعودي عرب كي طرف سے كريك ڈاون كے خلاف منعقدہ احتجاجي ريليوں ميں ان اقدامات كي شديد مذمت كي ہے.



مظاہرين نے سعودي اور بحريني جابر حكمرانوں كے خلاف شديد نعرے لگائے بالخصوص بحرين ميں جاري پرامن مظاہروں پر حكومتي فورسز كي جانب سے تشدد اور كريك ڈاون كي شديد مذمت كي.



ايراني شہريوں نے سعودي عرب كي طرف سے شام اور عراق سميت خطے ميں دہشت گرد گروہوں كي حمايت كے سلسلے كو ختم كرنے كا مطالبہ كيا.



انہوں نے گزشتہ سال سانحہ مني كو سعودي حكام كي نااہلي قرار ديتے ہوئے اسلامي ممالك اور عالمي برادري سے مطالبہ كيا كہ وہ سعودي بدانتظامي كے خلاف عملي اقدامات كريں.



271**