پاکستانی تاجر برادری ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی خواہاں

اسلام آباد - ارنا - پاکستانی تاجر اور کاروباری حلقوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے سنجیدہ اقدامات کریں.

پاكستان كے صوبہ پنجاب كے شہر ملتان كے چيمبر آف كامرس اينڈ انڈسٹري كے سربراہ 'فريد مغيث شيخ' نے صوبائي حكام كے ساتھ ايك اجلاس ميں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايران اور پاكستان كے درميان ٹيكسٹائل، چمڑا، چاول، ادويات اور آلات جراحي كے شعبوں ميں تعاون كو بڑھانے كے وسيع مواقع موجود ہيں.



انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كے درميان موجود تجارتي حجم كي سطح بہت كم ہے اور اس اميد كا اظہار كيا كہ آئندہ چند سالوں ميں دونوں ممالك كے درميان باہمي تجارتي حجم ميں اضافہ ہو گا.



انہوں نے كہا كہ پاكستان كے صوبہ پنجاب سے تجارتي اور كاروباري حضرات كے وفود كو اسلامي جمہوريہ ايران كا دورہ كرنے اور مقامي مصنوعات سے متعلق تبادلہ خيال كرنے پر زور ديا.



9393*274**