ایران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 16 ارب یورو کی سرمایہ کاری کیلئے پرعزم

تہران - ارنا - ایرانی وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مستقبل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 16 ارب یورو کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے.

يہ بات محمو واعظي نے ايران كے دارالحكومت تہران ميں 'ايران كنيكٹ 2016 ' نامي كانفرنس ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ آئندہ پانچ سالوں كے دوران ايران ميں سركاري اور نجي شعبوں كي جانب سے انفارميشن ٹيكنالوجي كي صنعت ميں 16 ارب يورو كي سرمايہ كاري كي جائے گي.



انہوں نے كہا كہ حكومت كي جانب سے ايك چوتھائي حصے كي سرمايہ كاري كي جائے گي جب كہ باقي سرمايہ كاري نجي شعبے كي جانب سے كي جائے گي.



اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران انفارميشن ٹيكنالوجي كے شعبے غيرملكي سرمايہ كاري كا خيرمقدم كرتا ہے.



271**