پاکستان،ايران دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے پرعزم

اسلام آباد - ارنا - پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان آئندہ چند سالوں میں دو طرفہ تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا.

يہ بات پاكستان كے وزير اعظم كے مشير برائے خارجہ امور 'سرتاج عزيز' نے گزشتہ روز پاكستان كي قومي اسمبلي كے اجلاس ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ ايران اور پاكستان كے درميان بينكيك سسٹم كا مںصوبہ آپريشنل ہو گيا ہے جبكہ ايران،پاكستان گيس پائپ لائن منصوبے پر كام جاري ہے.



سرتاج عزيز نے كہا كہ ايران پر عالمي پابندياں عائد ہونے سے پہلے ايران اور پاكستان كے درميان دو طرفہ تجارت كا حجم ايك ارب اور 600 ملين ڈالر تك پہنچ گيا تھا ليكن پابنديوں كے باعث اس ميں كئي ملين ڈالر كي كمي واقع ہوئي ہے.



پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں گزشتہ بدھ كے روز ہونے والے كابينہ كے اجلاس ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كے مركزي بينكوں كے درميان دوطرفہ تجارتي اور اقتصادي معاہدے كي منظوري دي گئي.



9393*274**