ایران،افغانستان کا چابہار بندرگاہ کی ترقی پر زور

کابل - ارنا - ایران کے صدارتی مشیر اکبر ترکان اور افغان وزیر برائے تجارت و صنعت همایون رسا نے ایک ملاقات کے دوران چابہار بندرگاہ کی اہمیت اور ترقی پر زور دیا.

ايران كے صدارتي مشير اور سپريم كونسل كے فري تجارتي، صنعتي اور خصوصي اقتصادي زون كے سيكرٹري اكبر تركان نے كہا كہ مكران كے ساحلي علاقے كي ترقي اسلامي جمہوريہ ايران كے لئے نہايت اہم ہے.



انہوں نے كہا كہ چابہار بندرگاہ كي تعمير سے افغانستان كے اسلامي جمہوريہ ايران اور دنيا كے ديگر ممالك كے ساتھ تجارتي اور اقتصادي تعلقات كو فروغ دينے كيلئے راہ ہموار ہو گي.



اس موقع پر افغانستان كے وزير تجارت و صنعت نے كہا كہ ان كا ملك اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات كو فروغ دينے كا خواہاں ہے اور چابہار بندرگاہ افغانستان كيلئے نہايت اہميت كي حامل ہے.



271**