ایران،فرانس پارلیمنٹ اسپیکروں کی ملاقات/باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

تہران - ارنا - ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر 'علی لاریجانی' نے تہران کے دورے پر آئے ہوئے اپنے فرانسیسی ہم منصب 'کلود بارٹلون' کیساتھ ایک ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

فريقين نے اسلامي جمہوريہ ايران اور فرانس كے درميان موجود پارليماني تعلقات سميت تازہ ترين علاقائي صورتحال كا جائزہ ليا.



اس ملاقات كے موقع پر اسلامي جمہوريہ ايران اور فرانس كے پارليمنٹ اسپيكروں نے دونوں ممالك كے درميان بين الاقوامي، علاقائي اور دو طرفہ تعاون كو فروغ دينے پر تبادلہ خيال كيا.



دريں اثنا، فريقين نے ايك مشتركہ پريس كانفرنس سے خطاب كيا.



فرانسيسي پارليمنٹ اسپيكر ايك اعلي سطحي پارليماني وفد كي قيادت ميں گزشتہ روز اسلامي جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران پہنچ گئے جہاں نائب ايراني پارليمنٹ اسپيكر ' علي مطہري ' نے ان كا استقبال كيا.



اس دورے كے موقع پر فرانسيسي پارليمنٹ اسپيكر اپنے ايراني ہم منصب سميت ايراني صدر حسن روحاني اور وزير خارجہ محمد جواد ظريف كے ساتھ اہم ملاقاتيں كريں گے.



271**