ایران،پرتگال کا پارلیمانی تعلقات کے فروغ پر زور

تہران - ارنا - ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر کے خصوصی معاون برائے بین الاقوامی امور اور تہران میں سکبدوش ہونے والے پرتگالی سفیر نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا.

ايراني دارالحكومت تہران ميں حسين امير عبداللهيان اور ماريو ڈماس نيونز نے ايك ملاقات كے دوران اسلامي جمہوريہ ايران اور پرتگال كے درميان تمام شعبوں بالخصوص پارليماني شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كي توسيع پر زور ديا.



حسين امير عبداللهيان نے پرتگالي پارليمنٹ ميں تہران،لزبن پارليماني دوستي گروپ كے قيام كا خيرمقدم كيا.



انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران پرتگال كے ساتھ تمام شعبوں ميں باہمي تعلقات كو فروغ دينے كيلئے آمادہ ہے.



اس موقع پر پرتگالي سفير نے كہا كہ ان كا ملك اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ پارليماني امور اور سياحتي شعبوں سميت طلبا اور تعليمي تبادلے شعبوں ميں تعاون كو بڑھانے كا خواہاں ہے.



271**