ايران،جرمني كے درميان تعاون كے دو معاہدوں پر دستخط

تہران - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران اور جرمني كے درميان دو طرفہ اقتصادي تعاون كے حوالے سے مفاہمت كي دو ياداشتوں پر دستخط كيے گئے.

ايران كے صوبے كرمان كے گورنر 'عليرضا رزم حسيني' اور جرمني كي رياست بويريا كي وزيرخزانہ 'آگنر' كے درميان دو طرفہ تعاون كو وسعت دينے كے حوالے سے مفاہمت كي ياداشت پر دستخط كئے.



دريں اثنا، صوبہ كرمان كے چيمبر آف كامرس كے سربراہ 'مہدي طبيب زادہ' اور اپنے بويريائي ہم منصب كے درميان تجارت اور اقتصادي تعاون كي ترقي كے حوالے سے مفاہمت كي ايك ياداشت پر دستخط كيے گئے.



جرمن صوبے بويريا كي وزيرخزانہ ايك اقتصادي وفد كي قيادت ميں دو طرفہ اقتصادي تعاون كا جائزہ لينے كيلئے گزشتہ روز ايران كے صوبے كرمان كے دورے پر پہنچيں.



9393*274**