وہابیت اسلام اور انسانیت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے: سینئر ایرانی عالم دین

قم - ارنا - ایران کے سینئر عالم دین آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ وہابیت اسلام سمیت پوری انسانیت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے.

انہوں نے كہا كہ وہابي دين اسلام كے نام پر جرائم پيشہ، دہشت گرد اور انتہاپسند عناصر كي امداد اور حمايت كر كے دنيا كے سامنے مقدس دين اسلام كي غلط عكاسي كر رہے ہيں.



اس موقع پر آيت اللہ ناصر مكارم شيرازي نے كہا كہ تكفيري دہشت گردوں كو ان كے تباہ كن اور مجرمانہ كاروائيوں كي وجہ سے دنيا بھر ميں جانا جاتا ہے جو كہ اسلام كے نام پر نہتے اور مظلوم عوام كا قتل عام كر كے دنيا كے سامنے امن و استحكام كي تعليمات دينے والے دين اسلام كا غلط اور خطرناك چہرہ پيش كيا ہے.



انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ تكفيري دہشت گرد عناصر كي جانب سے عوام بالخصوص نوجوان نسل كو دين اسلام سے گمراہ كر كے اپنے مقاصد ميں استعمال كرنے كي چالوں اور سازشوں كو منظر عام پر لانا ہو گا.



271**