تیس لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر اقوام متحدہ کا ایران سے اظہار تشکر

تہران - ارنا - اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کوآرڈینیٹر برائے انسانی اور ہنگامی امداد نے تیس لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی اور سہولیات زندگی فراہم کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی تعریف کی.

يہ بات تہران كے دورے پر آئے ہوئے اسٹيفن او برائن نے ايراني وزير داخلہ عبدالرضا رحماني فاضلي كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے ايران كے اقوام متحدہ كے ساتھ موجود اچھے تعلقات كا خيرمقدم كرتے ہوئے كہا كہ وزارت داخلہ اس سلسلے ميں اہم كردار ادا كر رہي ہے.



اس موقع پر ايراني وزير داخلہ نے قدرتي آفات سے نمٹنے كے حوالے سے انساني اور ہنگامي امداد پر اقوام متحدہ كي تعريف كرتے ہوئے كہا كہ خطے ميں دھول اور گردوغبار كي آلودگي سے نمٹنے كيلئے علاقائي اور بين الاقوامي تعاون كي ضرورت ہے.



انہوں نے كہا كہ تيس لاكھ كے قريب افغان مہاجرين ايران ميں زندگي بسر كر رہے ہيں اور اقوام متحدہ كي ايجنسي برائے مہاجرين كے جانبس ے فراہم كي جانے والي امداد سے دو فيصد مہاجرين ہي مستفيد ہوتے ہيں.



271**