
تہران - ارنا - سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے حج کی مناسبت سے عالم اسلام اور مسلمانوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں فرمایا ہے کہ عالم اسلام بالخصوص اسلامی اقوام اور ممالک سعودی حکام کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتے ہوئے حج کی خاطر حرمین شریفین کے انتظامات کے لئے موثر حکمت عملی تلاش کریں.
سپريم ليڈر نے گزشتہ سال منيٰ ميں ہونے والے المناك سانحے كے نتيجے ميں ہزاروں حاجيوں كے جانوں كے ضياع كا ذكر كرتے ہوئے اس بات كا مطالبہ فرمايا كہ دنيا كے مسلمان ظالم سعودي حكام كو نہ چھوڑيں اور حرمين شريفين كے مستقبل ميں انتظامات كے حوالے سے موثر حكمت عملي اپنائيں.
انہوں نے مزيد فرمايا كہ جو لوگ حج كو صرف ايك زيارتي اور سياحتي سرگرمي تك محدود كرتے ہوئے اس كو سياسي مسئلہ بنا كر ايران كي مومن اور غيرتمند قوم كے ساتھ دشمني كرتے ہيں وہ صرف ايك پست اور ذليل شيطان ہيں جو بڑے شيطان، امريكہ كي ناراضگي اور غصے سے خوف و ہراس كا شكار ہيں.
حضرت آيت اللہ خامنہ اي نے فرمايا كہ سعودي حكام جنہوں نے ايراني مومن حاجيوں كو حرمين شريفين آنے سے روك ليا در حقيقت ان كے سر اپنے شرمناك اعمال سے جھكے ہوئے ہيں. سعودي حكام عالمي سامراجي قوتوں بالخصوص امريكہ اور ناجائز صہيوني رياست كے اتحادي ہيں اور ان كے احكامات پر عمل كرنے كے لئے كوئي كسر چھوڑتے.
انہوں نے مزيد فرمايا كہ گزشتہ سال مسجدالحرام اور منيٰ ميں دو ہولناك واقعے رونما ہوئے جس كي وجہ سے ہزاروں غريب اور نہتے حاجي شہيد ہوگئے اور ان تمام واقعات كا اصل ذمہ دار سعودي عرب ہے اور اس بات پر تمام موجودہ افراد، مبصرين، ماہرين اور تجزيہ نگار بھي اتفاق كرتے ہيں.
سپريم ليڈر نے فرمايا كہ سعودي حكام ان ہولناك سانحوں كے ذمہ داروں كي شناخت اور ان كو كيفر كردار تك پہنچانے كے لئے نہ كوئي تحقيقات كرائي نہ عالم اسلام كي سطح پر كوئي كميٹي تشكيل دي بلكہ سعودي عرب ملزم كي بجائے اپنے آپ كو مدعي ديكھايا اور اس رويے سے اسلامي جمہوريہ ايران اور ہر وہ خودمختار قوم جو اسلام كي حمايت اور سامراج كي مخالفت كرتا ہے، كے خلاف مزيد اپنے مكروہ چہرہ دنيا كو ديكھايا.
انہوں نے مزيد فرمايا كہ بعض رپورٹس كے مطابق سعودي عرب كے متعصب حكام نے ايراني حاجيوں كو حج پر جانے سے روكنے كے علاوہ بعض ديگر اسلامي ممالك كے غريب حاجيوں كو بھي حرمين شريفين كا سفر كرنے سے روك ديا ہے جس كا اصل مقصد امريكي اور صہيوني خواہشوں پر عمل كرنا ہے.
انہوں نے عالم اسلام بالخصوص اسلامي ممالك سے مطالبہ كيا كے حاجيوں كي بے عزتي كرنے اور عالم اسلام كو ناقابل تلافي صدمہ پہنچانے پر سعودي عرب كے خلاف اٹھ كھڑے ہوں اور حرمين شريفين كي موجودہ صورتحال كا نوٹس ليں.
قائد اسلامي انقلاب نے فرمايا كہ اے مسلمان بھائيوں اور بہنوں، اس سال ايران كے مومن اور غيور حاجي تو حج پر نہيں ہيں مگر ان كے دل و ذہن تمام مسلمان بھائيوں اور حج پر موجود حجاج كے ساتھ ہيں اور ہم تمام حاجيوں كي خير و عافت كے لئے دعا گو ہيں. اپنے ايراني بھائيوں اور بہنوں كو اپني نيك دعاوں ميں ياد ركھئے اور عالم اسلام كي سربلندي اور بالخصوص سامراجي نظام اور صہيونيوں كي تباہي كے لئے دعا كريں.
۲۷۴**
-
ایران انڈر ایشیائی 14ٹینس مقابلوں کی میزبانی کرے گا
تہران، ارنا – ایشین ٹینس کنفڈریشن نے اعلان کردیا کہ ایران 2020 کے انڈر14 ایشیائی ٹینس مقابلوں…
-
ایران کا ہمسایہ ہوکر امریکی سازشوں کا ساتھ دینا سمجھ سے بالاتر ہے: ترجمان
تہران، ارنا - ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے حالیہ سربراہی اجلاس کے اختتامی…
-
ایران نے حالیہ بدامنی واقعات پر الزامات سے بھری اقوام متحدہ رپورٹ کا جواب دیا
تہران، ارنا - ایران میں حالیہ بدامنی کے واقعات پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے من گھڑت…
-
عالمی جمناسٹکس فیڈریشن کی ایران کی کارکردگی کی تعریف
تہران، ارنا - عالمی جمناسٹکس فیڈریشن کے سربراہ 'رزی تایزمان'نے گذشتہ چند سالوں میں ایرانی…
-
یوٹیوب نے ایران کے انگریزی اور ہسپانوی چینلز کے اکاؤنٹس بندکردئے
تہران، ارنا - سماجی رابطوں کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب نے ایران سے انگریزی اور ہسپانوی…
-
عوامی سفارتکاری میں فارسی کے فروغ کو بڑی اہمیت حاصل ہے: ایرانی ترجمان
تہران، ارنا - ایرانی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ فارسی زبان کا فروغ اہم ہے اور عوامی سفارتکاری میں…
-
امریکہ اور یورپ میں انسانی حقوق کی پامالی، چین کی کڑی تنقید
بیجنگ، ارنا - ترجمان چینی دفترخارجہ نے امریکہ اور یورپی ممالک میں انسانی حقوق کی شدید خلاف…
-
افغان امن عمل میں اغیار کی مداخلت منظور نہیں: ظریف
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نزدیک افغانستان میں امن…
-
ایران نے اپنے شہریوں کو امریکہ جانے پر خبردار کردیا
تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ایرانی شہریوں خاص طور پر اسکالرز…
-
سعودی تیل تنصیبات پر ایران ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: اقوام متحدہ
تہران، ارنا - اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تیل تنصیبات پر حالیہ حملوں…