ایران،عمان کی دوستی تمام تر باہمی مفادات سے بالاتر ہے: ایرانی وزیر داخلہ

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے درمیان وسیع اور گہرے تعلقات قائم ہیں اور یہ دوستی تمام تر رسمی روایات اور قومی مفادات سے بھی بالاتر ہے.

يہ بات 'عبدالرضا رحماني فضلي' نے ايران كے دورے پر آنے والے اپنے عماني ہم منصب كے ساتھ گزشتہ روز ايك ملاقات ميں كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران كے جنوبي صوبوں اور عمان كے ساحلي صوبوں كے درميان تجارتي اور اقتصادي روابط بڑھانے كے لئے سازگار فضا قائم ہوئي ہے اور ايران اس حوالے سے تعاون بڑھانے پر آمادہ ہے.



انہوں نے ايران اور علاقائي بالخصوص خليج فارس كے ممالك كے درميان تاريخي، مذہبي اور ثقافتي مشتركات كا ذكر كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ علاقائي اقوام كے دشمن ہرگز خطي ممالك كے درميان اتحاد اور مضبوط دوستي كے خواہاں نہيں ہيں.



اس موقع پر سلطنت عمان كے وزير داخلہ نے ايران كے ساتھ مضبوط تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ دونوں ممالك كے تعلقات خطے اور عالمي برادري كے لئے اہم ہيں.





9393*274**