عالمی میری ٹائم ادارہ ایران کیساتھ تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم

لندن - ارنا - بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے ان کا ادارہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سمندر کے ماحول کے تحفظ اور سمندری آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

يہ بات كيٹك ليم نے برطانيہ ميں ايراني ناظم الامور محمد حسن حبيب اللہ زادہ كيساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.



ايراني ناظم الامور نے كہا كہ خليج فارس اور بحيرہ كيسپين ميں اسلامي جمہوريہ ايران كي كئي كلوميٹر طويل ساحلي پٹي موجود ہے.



انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران كي بندرگاہوں، شپنگ اور شمالي جنوبي تجارت و سفري كوريڈور كے حوالے سے ايران كے مستقبل كے منصوبوں اور پروگراموں سے متعلق بريفينگ دي.



اس موقع پر كيٹك ليم نے كہا كہ آئي ايم او اسلامي جمہوريہ ايران كي سمندري نقل و حمل كي خاص اہميت كي وجہ سے تعاون بڑھانے كي خواہاں ہے.



انہوں نے كہا كہ بين الاقوامي ميري ٹائم آرگنائزيشن علاقائي سمندري ماحول كے حوالے سے تربيتي وركشاپس اور كورسز كے انعقاد كيلئے آمادہ ہے.



271**