ایرانی وزیرخارجہ، عمان وزیر داخلہ کی ملاقات/ خطی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عمانی وزیر داخلہ کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ علاقائی ریاستوں کے درمیان تعمیری تعاون اور مفاہمت کے ذریعے سے مخالف کے نظریہ کا خاتمہ ہونا چاہئے.

يہ بات ' محمدجواد ظريف ' نے گزشتہ روز ايران كے دورے پر آئے ہوئے سلطنت عمان كے وزير داخلہ 'حمود بن فيصل البوسعيدي' كے ساتھ ايك ملاقات ميں كہي.



اس موقع پر ظريف اور عماني وزير داخلہ نے باہمي تعلقات كے فروغ كے علاوہ تازہ ترين علاقائي صورتحال پر تبادلہ خيال كيا.



ايراني وزيرخارجہ نے كہا كہ ايران اور عمان كے درميان روابط بڑهانے كي كوئي حد مقرر نهيں ہے.



انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ دونوں ممالك كے درميان اچھے تعلقات خطے كے ديگر ممالك كے لئے ايك روشن مثال ہے.



اس نشست كے دوران سلطنت عمان كے وزير داخلہ نے بھي كہا كہ ايران اور عمان كے در مياں اچھے تعلقات قائم ہيں اور ان كا ملك ايران كے ساتھ تمام شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كو وسعت دينے كي خواہش ركھتا ہے.



اس ملاقات كے بعد ايران اور عمان كے حكام نے سمندري سرحدوں كے حوالے سے باہمي تعاون كے لئے مشتركہ معاہدے پر دستخط كئے.





9393*274**