دہشتگردی کے خلاف عراق کی حمایت جاری رکھیں گے: ایران

بغداد - ارنا - عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے سابق عراقی وزیراعظم کیساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ تہران، عراق میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کی حمایت جاری رکھے گا.

يہ بات عراقي دارالحكومت بغداد ميں ايراني سفير حسن دانايي فر نے نوري المالكي كيساتھ كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.



فريقين نے دہشت گردي اور انتہاپسندي كے خلاف جنگ كي تازہ ترين صورتحال اور عراق ميں سياسي اور سيكورٹي صورتحال كا جائزہ ليا.



اس موقع پر سابق عراقي وزيراعظم نے نينوا آزادي آپريشن اور موصل شہر ميں جاري فوجي آپريشن كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ عراقي فورسز فوج سميت ہشد الشابي رضاكار فورسز اور كرد پيشمرگہ فورسز كے مشتركہ تعاون سے عراق كے جنوبي شہر موصول اور جزيرہ الخالديہ سے داعش نامي دہشت گرد گروہ كا خاتمہ يقيني بنايا گيا ہے.



انہوں نے دہشت گرد گروہوں كے خلاف جنگ ميں بھرپور تعاون اور حمايت پر ايراني قوم اور حكومت كي تعريف كي.



271**