-
معاشرہکم آمدنی والے علاقوں میں دانتوں کے اسپیشلسٹ 22 ڈاکٹروں کی جہادی خدمات
دزفول- ارنا – ایران کی دزفول یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ دانتوں کے اسپیشلسٹ 22 ڈاکٹروں نے جہادی اقدام میں کم آمدنی والے علاقوں میں لوگوں کو مفت معالجاتی خدمات فراہم کی ہیں
-
معاشرہصنعتی شریف یونیورسٹی کے طلباء کی شادی کی تقریب
صنعتی شریف یونیورسٹی کے طلباء کی شادی کی تقریب اتوار کی شام (10 نومبر 2024) صنعتی شریف یونیورسٹی میں 100 طالب علم جوڑوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
معاشرہشیرازمیں داعش کے دہشت گردانہ حملے کے مرکزی ملزمین کے خلاف مقدمہ کا چالان
شیراز- ارنا – ایران کے صوبہ فارس کی عدلیہ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ شیراز کی انقلابی عدالت نے داعش کے دہشت گردانہ حملے کے گیارہ مرکزی ملزمین کے خلاف مقدمے کا چالان صادر کردیا ہے۔
-
معاشرہایران، صبح نو بجے سے پروازیں معمول پر آگئیں
تہران (ارنا) ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ آج بروز ہفتہ، صبح 9 بجے سے پروازیں معمول پر آگئی ہیں۔
-
تصویردیہات کی دلفریب زندگی
گاؤں یا دیہات انسان کی اولین تہذیبوں میں سے ہیں اور انسانی معاشروں کی تشکیل میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ دیہات قدیم فارسی لفظ ہے اور اس کا مطلب زمین ہے۔ شہری زندگی کے مقابلے دیہی زندگی کی سب سے اہم خصوصیات اور فوائد میں سے ایک وہ امن ہے جو صرف دیہات میں ہی پایا جا سکتا ہے۔ یہ نرمی قدرتی ماحول، کھلی جگہ اور فطرت سے قریبی تعلق کی وجہ سے ہوتی ہے اور لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ملک کی غذائی تحفظ میں گاؤں کا پیداواری کردار بہت اہم ہے۔ زرعی اور مویشیوں کی مصنوعات سے دیہات نہ صرف کمیونٹی کی غذائی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، بلکہ ان مصنوعات کو دوسرے ممالک کو برآمد کر کے قومی معیشت میں بھی مدد کرتے ہیں۔ نیز، دیہات مختلف صنعتوں کے لیے خام مال فراہم کر تے ہیں جو ملک کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، دیہات زراعت، مویشی پالنے، دستکاری اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کر کے بے روزگاری اور شہروں کی طرف ہجرت کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ان عوامل نے دیہات کو ملک کی پائیدار اور متوازن ترقی کے اہم ستونوں میں تبدیل کر دیا ہے۔
-
معاشرہ تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں شہید سید حسن نصراللہ کی مجلس ترحیم
تہران – ارنا – تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں مجاہد فی سبیل اللہ شہید سید حسن نصراللہ کی مجلس ترحیم منعقد ہوئی ۔
-
معاشرہرہبر انقلاب اسلامی ایران کے فرزندوں کی لبنان کے زخمیوں کی عیادت
تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ خامنہ ای کے بچوں نے ان کی طرف سے حزب اللہ اور اسلامی مزاحمتی محاذ کے زخمی لبنانیوں کی عیادت کی جنہیں علاج کے لیے تہران لایا گیا ہے۔
-
معاشرہایران، بنت نیکشہر میں دہشت گردوں کا حملہ / 4 افراد شہید
چابہار (ارنا) سیستان و بلوچستان کے جنوبی علاقے بنت نیکشہر میں منگل کے روز دہشت گردانہ حملے میں شہادتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
-
معاشرہطبس میں کان کے حادثے پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
تہران (IRNA) رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے طبس کے کان حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
-
معاشرہطبس کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہو گئی
برجند - ارنا - جنوبی خراسان گورنریٹ کرائسز مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ آج اتوار کی صبح 9 بجے تک طبس کان کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی۔
-
معاشرہتہران میں جشن میلاد النبی (ص)
پیغمبر اسلام (ص) کا یوم ولادت ہفتہ وحدت کے ساتھ ہی جمعے کی شام تہران میں منایا گیا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔
-
معاشرہولادت باسعادت رسول اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر قیدیوں کے معافی کا اعلان
تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی نے پیغمبر اکرم (ص) اور امام صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر2 ہزار 887 افراد کی سزاؤں کو معاف کرنے یا کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
-
معاشرہجشن ہفتہ وحدت، تصویریں
ہفتہ وحدت اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر فیلمی پروگرام جمعرات کی شام (19 ستمتر 2024) تہران مصلی امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس پروگرام کا عنوان تھا " حب نبی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم میں، فلسطین کا حامی ہوں"
-
معاشرہصیہونی قیدی: اسرائیل حماس کی سرنگوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا/ نیتن یاہو جھوٹے ہیں
تہران - ارنا - غزہ پٹی سے واپس آنے والے ایک صہیونی قیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور صہیونی فوج غزہ پٹی میں تحریک حماس کی سرنگوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتی۔
-
معاشرہ10واں ایران اسٹیشنری فیسٹول ، تصویری جھلکیاں
"ایران نوشت" کے نام دسواں ایران سٹیشنری فیسٹیول تہران امام خمینی (رح) میں عیدگاہ میں شروع ہوگيا ہے جس میں 200 سے زائد ایرانی اسٹیشنری پروڈیوسرز جدید ترین مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں۔ یہ میلہ نئے تعلیمی سال کے آغاز یعنی 21 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز 22 ستمبر کو ہوتا ہے۔
-
معاشرہایران کے علاقے مازندران کے بارہ سنگھوں کا شکوہ
نو شہر – ارنا – ایران کے جںگلی حیات کے معروف فوٹوگرافر حامد تیزرویان نے البرز میں مازندرانی بارہ سنگھوں کی زندگی پر ایک مختصر فلم جاری کی ہے
-
معاشرہگورنر: جنوبی خراسان پاکستانی زائروں کی خدمت کے لئے آمادہ
بیرجند-ارنا- خراسان جنوبی کے گورنر نے کہا ہےکہ اس بات کے پیش نظر کہ خراسان جنوبی اربعین مارچ اور امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے واپس لوٹنے والے پاکستانی زائروں کی راہ میں پڑتا ہے، اس صوبے میں پاکستانی زائروں کی خدمت کا پورا انتظام کیا گيا ہے۔
-
معاشرہپاکستانی زائرین : راستے ہی ہر تکلیف، امام حسین کی محبت میں برداشت ہے
اہواز - ارنا – ایران کی عراق سے ملنے والی سرحد چذابہ سے کربلا کے لیے روانہ ہونے والے پاکستانی زائرین اس روحانی سفر سے واپسی پر بڑی عقیدت کے ساتھ کہتے ہيں کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی محبت میں راستے کی تمام سختیوں کو برداشت کرتے ہیں۔
-
معاشرہحسینیت اور یزیدیت کے درمیان جنگ ہمیشہ جاری رہے گی، رہبر انقلاب اسلامی۔
تہران( ارنا) رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ حسینی محاذ اور یذیدی محاذ کے درمیان جنگ کبھی ختم ہونے والی نہیں۔
-
معاشرہ1 لاکھ 91 ہزار سے زائد ایرانی اور غیر ملکی زائر سرحد سے ملک میں داخل ہوئے
اہواز - ارنا - چذابہ بارڈر ٹرمینل کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے اب تک 191 ہزار سے زائد ایرانی اور غیر ملکی زائر چذابہ بارڈر سے ایران میں داخل ہو چکے ہیں۔
-
معاشرہبس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 18پاکستانی زائرین کی شناخت
پاکستانی زائرین کی بس الٹنے کے حادثے میں جاں بحق 17 افراد کی شناخت ہو گئی۔
-
معاشرہایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان میں پاکستان کے زائرین امام حسین کی میزبانی
تہران – ارنا – ان دنوں اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کے شیعہ اور سنی عوام پاکستان کے زائرین اربعین کی میزبانی اور خدمت کررہے ہیں۔
-
معاشرہزاہدان میں پاکستان کے زائرین اربعین کے لئے طبی خدمات
زاہدان – ارنا – صوبہ سیستان وبلوچستان کی اربعین کمیٹی کے طبی شعبے کے سیکریٹری نے زاہدان میں پاکستان کے زائرین اربعین کے لئے خصوصی کلینک کھولے جانے کی خبر دی ہے۔
-
معاشرہریمدان سرحد پر پاکستان کے زائرین اربعین
تہران – ارنا – پاکستان سے ایران کے راستے عراق جانے والے زائرین اربعین میرجاوہ سرحد کے علاوہ ریمدان سرحد سے بھی ایران پہنچ رہے ہیں
-
معاشرہایران کے شہر یزد میں ہندوستانی اور پاکستانی زائرین اربعین کی میزبانی کے لئے موکب
یزد – ارنا- یزد کے شہید منتظر قائم بسیج مرکز کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ شہر یزد میں بوستان ولایت کے نزدیک سڑک کے کنارے ہندوستانی اور پاکستانی زائرین اربعین کی خدمت اور ان کی میزبانی کے لئے موکب نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔
-
معاشرہکربلا کے راستے پر ایرانی نوجوانوں کا ہجوم
تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت کے ادارے میں ٹیکنالوجی اور انفارمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ محرم کے آغاز سے اب تک کل 25 لاکھ زائروں نے مقدس مقامات کا سفر کیا ہے جن میں سے تقریباً 211,500 عازمین کی عمر 12 سے 18 سال کے درمیان ہے394,000 زائرون کی عمر 18-30 سال سے زیادہ ہے اور آٹھ لاکھ 23 ہزار سے زائد زائروں کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہے جو کہ کل زائروں کی تعداد کا 60 فیصد حصہ ہیں۔
-
تصویرعزائے امام حسین علیہ السلام میں شمع گردانی
بیرجند شہر کے مرکزی حصے میں واقع گاؤں بھدان میں موم بتیاں اٹھا کر جلوس نکالنا ایک روایتی رسم ہے جو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوتی ہے۔ یہ رسم جو حضرت ابوالفضل عباس (ع) سے محبت اور عقیدت سے وابستہ ہے، تاسوعا کی شام کو منعقد کی جاتی ہے۔ لوگ سورج غروب ہونے سے پہلے موم بتیاں روشن کرنا شروع کر دیتے ہیں اور روشن موم بتیاں اٹھائے مختلف محلوں میں جلوس کی شکل میں نکلتے ہیں۔ یہ جلوس گاوں کے امام بارگاہ میں ماتم کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔
-
تصویرشب 9 محرم کی عزاداری میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت
تہران (ارنا) شب 9 محرم کی عزاداری حسینیه امام خمینی (رح) میں پیر کی شام منعقد ہوئی جس میں رهبر انقلاب اسلامی نے بھی شرکت کی۔
-
تصویرامام حسین (ع) کی مجلس اور تبرک کی چائے
ایران کے ہر علاقے میں مجلس کا خاص رواج ہے۔ ابا عبداللہ (ع) کے سوگواروں کو ان رسومات میں خصوصی دلچسپی ہے، بشمول تبرک دینے کا رواج۔ مجلس عزا کا بانی اپنی مالی استطاعت کے لحاظ سے تبرک تقسیم کرتا ہے۔ وہ واحد تبرک جو تمام مجلسوں میں اور کسی بھی وقت اور جگہ پر ماتم کرنے والوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور تمام لوگوں کی اس میں خصوصی دلچسپی ہوتی ہے، وہ چائے ہے جو جلوس اور امام بارگاہ کے علاوہ، گھروں کی مجالس میں بھی پیش کی جاتی ہے۔ پورے شہر میں لوگوں کے درمیان چائے پیش کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ شفا، ثواب اور برکت کی نیت سے امام حسین علیہ السلام کے تبرک کی چائے پیتے ہیں اور ان کے لیے محرم کے دنوں میں اس چائے کا استعمال عام ہے۔ جن اجتماعات میں ہجوم ہوتا ہے وہاں عموماً ایک یا ایک سے زیادہ لوگ ٹرے میں چائے کے کپ لگاتار ترتیب دے رہے ہوتے ہیں اور کچھ دوسرے لوگ سوگواروں کے درمیان چائے کی ٹرے منتقل کر کے ان کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں۔
-
تصویرقم میں رہنے والے نجفیوں کی مشعل گردانی
قم (ارنا) ہر سال محرم کی 8 ویں اور 9 ویں شب کو قم میں رہنے والے نجفی اپنے روایتی انداز میں مشعلیں چلاتے ہیں جو کہ امام حسین علیہ السلام کے خیموں کو جلانے کی یاد دلاتا ہے۔ یہ جلوس حرم حضرت معصومہ (ع) میں آکے اختتام پذیر ہوتا ہے۔