-
معیشتپڑوسیوں کے ساتھ ایران کی تجارت میں نمایاں فیصد اضافہ
تہران – ارنا- ایران کی وزارت صنعت و معدنیات و تجارت کے کمیشن برائے فروغ تجارت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 20 مارچ 2024 کو شروع ہونے والے رواں ایرانی سال کے ابتدائی دس مہینے میں، پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران نے 69 اعشاریہ 7 ارب ڈالر کی مالیت کے 9 کروڑ 35 لاکھ ٹن سے زائدا سامان کی تجارت کی ہے۔
-
معیشتجلفا سرحد سے برآمدات میں مالی لحاظ سے 39 فیصد اضافہ
تبریز- ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی جلفا سرحد کے کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل بتایا ہے کہ 20 مارچ 2024 کو شروع ہونے والے ایرانی سال کے ابتدائی دس مہینے میں اس سرحد سے انجام پانے والی برآمدات میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 39 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
-
معیشتایران بجلی کی پیداوار میں دنیا کا دسواں ملک
تہران – ارنا – ایران میں بجلی کی پیداوار 1979 میں 7 ہزار میگاواٹ تھی جو اب بڑھ کر 94 ہزار 846 میگاواٹ ہوگئی ہے
-
معیشتایران کی فضائی حدود سے گزرنے والے بیرونی طیاروں کی پروازوں ميں اضافہ اور ایران کے لئے لوفتھا نزا کی پرواز کی بحالی
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے شہری ترقیات اور نقل و حمل کے نائب وزیر اور شہری ہوا بازی نیز محکمہ ایئر پورٹس کے سربراہ نے ایران کی فضائی حدود سے گزرنے والے غیر ملکی طیاروں کی پرواز میں اضافے کی خبر دی ہے۔
-
معیشت2024 میں ایرانی پوسٹل سروس کی 14 درجہ ترقی
تہران – ارنا – پوسٹل سروس کی عالمی یونین یونین نے اپنی 2024 کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایران 14 درجہ ترقی کرکے سینتیسویں نمبر سے اٹھائیسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
-
پاکستانپاکستان میں ایرانی سفیر: پاک ایران 10 بلین ڈالر تجارتی ٹارگٹ کے حصول کے لیے مشترکہ تعاون کی ضرورت پر زور
اسلام آباد - ارنا - پاکستان میں ایران کے سفیر نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ہدف کے حصول کے لیے عملیت پسندی، معاہدوں کے بروقت نفاذ اور مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے۔
-
معیشترواں ایرانی سال کے ابتدائی 10 مہینے میں روڈ ٹرانزٹ میں 27 فیصد اضافہ
تہران – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے روڈ ٹرانسپورٹ کے نائب وزیرنے 20 مارچ 2024 کو شروع ہونے والے رواں ایرانی سال کے ابتدائی دس مہینے میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں، روڈ ٹرانزٹ میں 27 فیصد اضافے کی خبر دی ہے
-
معیشتمغربی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ ایران کی تجارتی بیلنس شیٹ مثبت ہوگئی
تہران -ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ فروغ تجارت کے شعبہ مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ بیس مارچ 2024 کو شروع ہونے والے رواں ایرانی سال کے ابتدائی نو مہینے میں مغربی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ تجارت کی بیلنس شیٹ مثبت ہوگئي ہے۔
-
معیشتایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان میں ترش چائےHibiscus Tea کی پیداوار
زاہدان – ارنا – ایران کا صوبہ سیستان وبلوچستان اپنی موسمیاتی خصوصیات کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ ملک میں ترش چائے کی پیداوار کا مرکز ہے بلکہ صوبے میں اقتصادی ترقی اور روزگار فراہم کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کررہا ہے
-
معیشتدنیا میں شہد کی پیداوار میں ایران کا تیسرا نمبر
تہران – ارنا- ایران میں شہید کی مکھیوں کی پرورش کرنے والوں کی یونین کے ایم ڈی نے کہا ہے کہ ایران سالانہ 1 لاکھ 22 ہزار ٹن سے زائد شہد کی پیداوار کے ساتھ دنیا میں شہد کی پیداوار میں تیسرے نمبر پر ہے
-
معیشتنان پیٹرولیم برآمدات میں 18 فیصد اضافہ
تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خزانہ نے لکھا ہے: رواں سال کے پہلے 10 مہینوں میں کسٹمز کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، نان پیٹرولیم برآمدات 47.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو کہ گزشتہ اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔
-
معیشتتہران میں تیسری "یوریشیا ایکسپو 2025" نمائش کا انعقاد
تہران - ارنا - یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کی شرکت سے تیسری تجارتی نمائش اس سال مارچ میں منعقد ہوگی جس میں تجارتی، نالج بیسڈ اور آئی ٹی کمپنیاں شرکت کریں گی۔
-
معیشترہبر انقلاب اسلامی نے علمبرداران پیشرفت کے زیر عنوان نجی شعبے کی تیار کردہ مصنوعات کی قومی نمائش کا معائنہ کیا
تہران – ارنا – رہبر انقلاب اسلامی نے آج نجی شعبے کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کیا جو علمبرداران پیشرفت کی قومی نمائش کے عنوان سے منعقد ہوئی
-
معیشتROSATOM کے سی ای او: نیوکلئیر پاور پلانٹس پر ایران کے ساتھ تعاون کا اعلان
تہران (ارنا) ROSATOM کے سی ای او نے ایران اور روس کے درمیان چھوٹے اور بڑے نیوکلئیر پاور پلانٹس میں تعاون کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
-
معیشتایرانی وزیر خارجہ: ایران روس معاہدے کی بنیاد اقتصادی ہے
تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ بنیادی طور پراقتصادی نوعیت کا ہے اور اس میں تجارت، سیاحت، نقل و حمل، توانائی اور دیگر اقتصادی شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
-
معیشتایران اور قابل تجدید توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان تعلقات میں فروغ لایا جائے گا
تہران/ ارنا- ایران کی قابل تجدید توانائی کے ادارے کے سربراہ محسن طرز طلب نے رینیوئیبل انرجیز کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل مغربی ایشیا، طارق احمد سے ملاقات کی ہے۔
-
معیشتایران کے سب سے بڑے سولر بجلی گھر کی بنیاد ڈال دی گئی
ہمدان/ ایران- ایران کے صوبہ ہمدان میں 135 میگاواٹ پر مشتمل شمسی توانائی پیدا کرنے والے بجلی گھر کی بنیاد ڈال دی گئی ہے۔
-
معیشتایران اور تاجکستان کے تاجروں کے درمیان تعاون کی 13 دستاویزات پر دستخط
تہران - ارنا - ایران اور تاجکستان کے درمیان تاجروں کے اجلاس میں دو طرفہ تعاون کے تیرہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
-
معیشتایرانی جڑی بوٹی، الزائمر کے علاج کے لیے امید کی کرن
تہران - ارنا – ایران کی ایک نالج بیسڈ کمپنی نے " داج قلموس" جڑی کو دوبارہ زندہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کو نہ صرف الزائمر کے علاج کے لیے ایک امید افزا کامیابی سمجھا جاتا ہے بلکہ یہ دیہی معیشت کی ترقی میں ایک موثر عنصر بھی ہے۔
-
معیشتتمام آپریشنل علاقوں میں تیل کی برآمدات جاری ہیں
بوشہر - ارنا - ایرانی آئل ٹرمینلز کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ تیل کی برآمدات، اقتصادی ترقی کے اہم محور کے طور پر، تمام آپریشنل شعبوں میں ملازمین کی مخلصانہ کوششوں سے، بغیر کسی رکاوٹ کے انجام پا رہی ہیں۔
-
معیشتقابل تجدید توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو ایران کی تجاویز
تہران/ ارنا- ایران کی قابل تجدید توانائی کے ادارے کے سربراہ محسن طرزطلب نے رینیوئیبل انرجیز کی عالمی ایجنسی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعدد تجاویز پیش کیں۔
-
دنیاایران روس جامع معاہدہ کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں، مغرب حریفوں کو ختم کرنا چاہتا ہے
ماسکو (ارنا) روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جامع اسٹریٹجک معاہدہ جس پر روس و ایران کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور مسعود پزشکیان جمعہ 17 جنوری 2025 کو ماسکو میں دستخط کریں گے، کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
-
معیشتایران - روس جامع اسٹریٹیجک معاہدہ، توازن برقرار رکھنے سے لے کر ارضی سالمیت کے احترام تک کی نئی تفصیلات
ماسکو - ارنا - روس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا جامع معاہدہ جس میں ایک تمہید اور 47 آرٹیکل شامل ہیں، دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتا ہے اور اس میں توازن اور ارضی سالمیت کا احترام ملحوظ رکھا گیا ہے۔
-
تصویرتہران، جوتوں کی بین الاقوامی نمائش
ایران اپنے معیاری جوتوں کے لیے بھی مشہور ہے، تہران کی "شہر آفتاب" نمائشگاہ میں اسی سلسلے کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں ایران اور کئی دیگر ممالک کے جوتے بنانے والی کمپنیوں اور مراکز نے شرکت کی تھی۔ یہ تین روزہ نمائش جمعے کو اپنے اختتام پر پہنچی۔
-
معیشتایران کے تیل کی برآمدات میں کمی آنے کی خبریں بے بنیاد، ایران کی پیٹرولیم کی وزارت
تہران/ ارنا- امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود، ایران کے تیل کی پیداوار اور برآمدات میں کمی نہیں آئی ہے اور اس سلسلے کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
-
تصویرکازرون میں ڈیفوڈلز کی چنائی
کازون کاؤنٹی، 270 ہیکٹر ڈیفوڈل پر محیط ڈیفوڈلز کے کھیتوں کے ساتھ، صوبہ فارس اور ایران میں ڈیفوڈل کی پیداوار کے اہم مراکز میں سے ایک ہے۔ ایران میں ڈیفوڈلز کے سب سے بڑے کھیت اس شہر کے علاقوں جرہ اور بالادہ میں واقع ہے۔ کازرون میں پیدا ہونے والی ڈیفوڈلز کی سب سے اہم اقسام چھوٹی پنکھڑیوں والی اور پوری پنکھڑیوں والی نارسیسس ہیں جو کہ مناسب موسمی حالات اور مناسب کاشت اور افزائش کے طریقوں کی وجہ سے اعلیٰ معیار کی ہوتی ہیں۔
-
معیشتتیل کی صنعت پر جابرانہ پابندیوں کی روک تھام میں ایران کی کامیابی، صہیونی میڈیا کا اعتراف
تہران - ارنا - صہیونی میڈیا معاریو نے ایک رپورٹ میں تیل کی صنعت پر جابرانہ پابندیوں کو روکنے میں ایران کی کامیابی اور اس صنعت میں بڑھوتری کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تہران نے اپنے اوپر عائد پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے کے نئے طریقے اپنائے ہیں۔
-
معیشتبوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کے یونٹ 2 اور 3 کی تعمیر کام جاری ہے: سربراہ محکمہ اٹامک انرجی
محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے یونٹ 2 اور 3 کی تعمیر دن رات جاری ہے اور آئندہ پندرہ برس کے اندر ملک میں ایٹمی بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔
-
معیشتایران کے خام تیل کی برآمدات پر پابندی کا منصوبہ ناکام، رائٹرز نیوز ایجنسی
تہران/ ارنا- مغربی خبررساں ادارے "رائٹرز" نے اپنی ایک رپورٹ میں دیا ہے کہ ایران نے اپنے خام تیل کی پیداوار کی سطح بھی بڑھائی ہے اور درآمدات میں بھی اضافہ کیا ہے لہذا ایران کے تیل کے سیکٹر پر مغربی ممالک کی پابندی کو واضح شکست قرار دے دینا چاہیے۔
-
سیاستایرانی وزیر خارجہ: ہم ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی کی کوشش کر رہے ہیں
تہران- ارنا- ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے ضبط شدہ اثاثوں کی ریلیز کے لیے تازہ ترین سفارتی اقدامات کے بارے میں کہا کہ بلاک شدہ رقم کی واپسی کا معاملہ وزارت خارجہ اور متعلقہ اداروں کی ترجیحات میں شامل ہے.