-
تصویرایران کا اسٹریٹ آرٹ، وال پینٹنگ
اسٹریٹ آرٹ اوروال پینٹنگ، ایرانی شہروں کے پرکشش ترین خوبصورت آرٹ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ اس آرٹ میں اہم تاریخی واقعات کی عکاسی اور موجودہ سماجی مسائل کا اظہار اور طنز سبھی کچھ شامل ہوتا ہے۔ اس آرٹ میں جہاں سڑکوں سے نظر آنے والی دیواریں خوبصورتی و زیبائی کے منفرد جلوے پیش کرتی ہیں وہیں سماج کے مسائل، تاریخ اور ثقافت کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔
-
تصویرغزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں طالبات کا اجتماع
مشہد مقدس کے کالجوں کی طالبات نے پیر 21 اپریل کی دوپہر، غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اجتماع کیا جس میں بے گناہ فلسطینی عوام اور بچوں کے قتل عام پر مبنی صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کی گئی
-
سیاست واشنگٹن کانفرنس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا خطاب منسوخ ہونے کے بارے میں، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کی وضاحت
نیویارک- ارنا - اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ کارنگی ایٹمی پالیسی بین الاقوامی کانفرنس سے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا آن لائن خطاب جو آج ہونے والا تھا، منسوخ کردیا گيا ہے
-
سیاستایرانی عدلیہ کے سربراہ چین پہنچ گئے
تہران – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے عدلیہ کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے شہر ہانگژو پہنچ گئے جہاں چینی حکام نے ان کا استقبال کیا
-
سیاستعراقچی: پوپ فرانسس کی خرد اور شفقت نے بے شمار لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایک پیغام جاری کرکے پاپائے روم کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ کی خرد اورشفقت بے شمار لوگوں کی زندگی پر اثرانداز ہوئی اور انھوں نے اقوام و مذاہب کے درمیان امن و وحدت کی ترویج کی
-
سیاست پوپ فرانسس کے انتقال پر صدر ایران کا پیغام تعزیت
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایک پیغام جاری کرکے، کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس کےانتقال پر تعزیت پیش کی ہے
-
سیاستویٹیکن میں ایران کے سفیر نے پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے
تہران – ارنا – ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد حسین مختاری نے ایک پیغام جاری کرکے کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے
-
سیاستچین نے ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ بیجنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوجانبہ تعاون جاری ہے
تہران – ارنا – چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے مجوزہ دورہ بیجنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون جاری ہے
-
سیاستترجمان وزارت خارجہ: مذاکرات کے حوالے سے ابلاغیاتی ذرائع کی باتوں کی تصدیق نہیں کرتے
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں جو باتیں کہی جارہی ہیں ہم ان کی تصدیق نہیں کرتے،یہ صرف میڈیا کے اندازے ہیں
-
سیاستایرانی عدلیہ کے دورہ چین کی تفصیلات
تہران -ارنا – اسلامی جمہوریہ ایرن کی عدلیہ کے ترجمان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے عدلیہ کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے، ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ چین کی تفصیلات بیان کیں
-
سیاستچین اور روس کے ساتھ سہ فریقی نشستوں کی توسیع کے لئے ایران کی آمادگی
ماسکو- ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ مہینوں کے دوران ایٹمی مسئلے میں ایران، چین اور روس کی سہ فریقی نشستوں کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے ان اجلاسوں کے موضوعات میں توسیع کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے
-
سیاستایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو
تہران – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی روابط، خطے کے حالات اور بالواسطہ ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
-
سیاستاسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور تاخیر نہیں چاہتا
تہران – ارنا – ایران کےقومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کے پارلیمانی کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور نے کمیشن کی میٹنگ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور تاخیر نہیں چاہتا اور فریق مقابل کو سنجیدگی کا ثبوت دیتے ہوئے، صیہونی حکومت کے دباؤ ميں نہیں آنا چاہئے جو مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے
-
سیاستایرانی عدلیہ کے سربراہ شنگھائی تنظیم کے رکن ملکوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین جارہے ہیں
تہران – ارنا ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ شنگھائی تنظیم کے رکن ملکوں کے عدلیہ کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل 21 اپریل کو چین کے شہر ہانگژو جارہے ہیں
-
دنیاروس کے صدر کو رہبر انقلاب کا پیغام اور پوتین کا جواب، ایران کے سفیر کے زبانی
ماسکو/ ارنا- روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی توسط سے رہبر انقلاب اسلامی کا جو پیغام پوتین کو دیا گیا، اس کے مختلف پہلو تھے، لیکن اس میں درج اہمترین پیغام یہ تھا کہ امریکہ سے ایران کے مذاکرات یا واشنگٹن سے ماسکو کے مذاکرات سے ایران اور روس کے اسٹریٹیجک تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
-
سیاستہر اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں جس سے پابندیاں ختم اور ایرانی عوام کے حقوق حاصل ہوسکیں، کابینہ کی ترجمان
تہران/ ارنا- حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ارنا کے نمائندے سے کہا کہ اب تک ایران اور امریکہ کے مابین بالواسطہ مذاکرات کا رجحان مثبت رہا ہے۔
-
-
تصویرایران کے تالاب اور حواصل(Pelican)
ایران کے قدرتی نظارے حواصل اور بگلوں سمیت مختلف نوعیت کے جانوروں اور پرندوں کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ ایران میں موجود متعدد تالاب ہیں جہاں پر موجود مچھلیوں اور دیگر آبی جانوروں کے شکار کے لیے دنیا کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے حواصل ان تالابوں کا رخ کرتے ہیں۔ ارومیہ جھیل، بحیرہ خزر کے ساحلوں پر واقع انزلی تالاب سے لیکر ہور العظیم اور خلیج فارس کے ساحلوں تک یہ پرندے آج کل ایران کے مہمان ہیں۔
-
سیاستعراقچی: حسن ظن قابل توجیہ ہوسکتا ہے لیکن کافی احتیاط کے ساتھ
تہران – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ حسن ظن قابل توجیہ ہوسکتا ہے لیکن کافی احتیاط کے ساتھ
-
سیاستوزیرخارجہ عمان: ایران امریکا مذاکرات میں تیزی آرہی ہے
تہران – ارنا- عمان کے وزیرخارجہ نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد لکھا ہے کہ وہ آج کے مذاکرات میں کافی تعمیری رویئے کے لئے، ایران کے وزیر خارجہ اور امریکی صدر کے نمائندے کے شکرگزار ہیں
-
سیاستوزیرخارجہ سید عباس عراقچی: امریکا سے بالواسطہ مذاکرات بعد کے مرحلے میں داخل/ اگلا دور عمان میں
روم – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ 23 اپریل سے ماہرین کی سطح کے مذاکرات شروع ہوں گے اور فطری طور پر ماہرین کے پاس تفصیلات میں جانے اور معاہدے کا ڈھانچہ تیار کرنے کا وقت زیادہ ہوگا
-
سیاستابھی مذاکرات میں آئی اے ای اے کی شمولیت کے لئے جلدی ہے
روم – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے،مذاکرات کے موقع پر روم میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی موجودگی کی وجہ کے بارے میں ارنا کے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی موجودگی مفید ہے لیکن ابھی مذاکرات میں ان کی شمولیت نہیں ہے کیونکہ ابھی ہم اس مرحلے میں نہيں پہنچے ہیں کہ اس کی ضرورت ہو
-
سیاستایران سے ایٹمی پروگرام بند کرنے کے مطالبے کی افواہیں غلط ہیں
روم – ارنا – روم میں بالواسطہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہونے اور تیسرے دور کا وقت معین ہوجانے کے بعد مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے ارنا کو بتایا ہے کہ آج کے مذاکرات میں ایران سے پر امن ایٹمی پروگرام بند کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا
-
سیاستایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، تیسرا دور سنیچر 26 اپریل کو
روم – ارنا – روم میں عمان کی سفارتی عمارت ميں، مسقط حکومت کی ثالثی میں ایران امریکا بالواسطہ مذکرات کا دوسرا دورمکمل ہوگیا۔ تیسرا دور آئندہ ہفتے انجام پائے گا
-
تصویردھان بٹھانے( دھانے کے پودے لگانے) کا آغاز
ایران کے صوبہ مازندران میں ہر سال کاشتکار موسم بہار میں، کھیتوں میں پانی بھر کے، روایتی اور میکانائزڈ دونوں طریقوں سے دھانے کی پیداوار کے لئے انہیں تیار کرتے ہیں۔ دھان بٹھانا یا دھان کا پودا لگانا، دھان کی کاشت کا ایک طریقہ ہے جس میں دھان کے پودے اس زمین سے اکھاڑ کے جہاں وہ بوئے گئے ہوتے ہیں، دوسرے کھیت میں پانی بھر کے زمین تیار کرنے کے بعد لگائے جاتے ہیں۔
-
سیاستبقائی: ایرانی مذاکراتی وفد با مقصد اور تعمیری مذاکرات جاری رکھنے کے لئے تیار ہے
روم – ارنا- دفتر خارجہ کے ترجمان نےایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور کے موقع پر کہا ہے کہ ہم ملت ایران پر مسلط کی گئی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے سنجیدگی اور خلوص نیت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں
-
سیاستایرانی وزیر خارجہ: جوہری ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ کے حصول میں واحد رکاوٹ صیہونی حکومت ہے
روم - ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں شرکت سے چند منٹ قبل اپنے اطالوی ہم منصب سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
سیاستایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
روم - ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں شرکت سے چند منٹ قبل اپنے اطالوی ہم منصب سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
دنیاروس کی جانب سے تہران- واشنگٹن مذاکرات کا خیر مقدم
ماسکو - ارنا – کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
-
سیاستایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان: ہم کھلی آنکھوں اور ماضی کے تجربات کی روشنی میں قدم اٹھاتے ہیں
تہران - ارنا - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران مذاکرات کے راستے کی ناہمواری سے آگاہ ہے، کہا کہ ہم کھلی آنکھوں اور ماضی کے تجربات کی روشنی میں قدم اٹھا رہے ہیں۔