-
سیاستتہران ڈائیلاگ فورم 2025، صدر ایران کی عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات
تہران (ارنا) صدر ایران مسعود پزشکیان نے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ساتھ ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
-
سیاستایران نے خلیج فارس کے 3 جزیروں کے بارے میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کا بیانیہ مسترد کر دیا
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بغداد میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے بیان میں 3 ایرانی جزائر تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسیٰ کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا۔
-
سیاستتہران ڈائیلاگ فورم کے موقع پر صدر پزشکیان کی عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات
تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
سیاستامریکہ کے ساتھ معاہدہ قابل حصول لیکن زورزبردستی کے رویے سے دوری کی شرط پر
تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تہران ڈائيلاگ فورم کے موقع پر قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کی۔
-
سیاستایران اور ہندوستان کا تعاون پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا: اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری
تہران/ ارنا- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان نے ہندوستان کے وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے۔
-
سیاستیورپ مذاکرات میں بہتر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خارجہ عراقچی
تہران/ ارنا- تہران ڈائیلاگ فورم کے موقع پر ہمارے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ یورپ ایٹمی مذاکرات میں کردار ادا کرسکتا ہے۔
-
سیاستدنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے، بے خوف ہوکر اس کا اعلان کرتے ہیں: چیف جسٹس محسنی اژہ ای
تہران/ ارنا- عدالت عالیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای نے استقامت پر مبنی سفارتکاری اور شہدائے خدمت کے یادگار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلے دن سے استقامتی محاذ کی حمایت کی ہے اور اس کے بعد بھی اس الہی محاذ کی ہمہ گیر حمایت جاری رکھے گا۔
-
تصویرشہید سید ابراہیم رئیسی کی برسی کا خصوصی پروگرام
اتوار کے روز تہران میں شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید صدر کی اہلیہ نے بھی تقریر کی۔ اس پروگرام میں شہید رئیسی کے اہل خانہ، بھائی، شہید وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان کے بیٹے اور تبریز شہر کے شہید امام جمعہ کے بیٹے کی قدردانی بھی کی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔
-
سیاستٹرمپ کا جولانی سے متاثر ہونا، اس دور کی بڑی کامیڈی ہے: رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی لاریجانی
تہران/ ارنا- رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور سابق پارلیمنٹ اسپیکر علی لاریجانی نے ٹرمپ کے جولانی سے متاثر ہونے کو اس دور کی ایک بڑی کامیڈی قرار دیا ہے۔
-
سیاستصدر ایران: پرامن اٹامک انرجی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے
تہران - ارنا - صدر ایران نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی حالت میں اپنے پرامن اٹامک انرجی پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، دھمکیاں اور پابندیاں ہمیں اس راستے پر چلنے سے نہیں روک سکتیں اور ہم برسوں سے پابندیوں کی زد میں ہونے کے باوجود ترقی کر رہے ہیں۔
-
سیاستایرانی وزیر خارجہ: اپنے خطے کے مستقبل کا فیصلہ غیرعلاقائی طاقتوں کے تھنک ٹینکس کو کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
تہران- ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے تہران ڈائیلاگ فورم میں کہا کہ غزہ کے بحران نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ بین الاقوامی نظام کی نااہلی کے علاوہ، خطے کی تقدیر غیرعلاقائی طاقتوں کے فیصلوں اور مرضی کے مرہون منت نہیں ہوسکتی ہے اور نہ ہی ایسا ہونا چاہیے۔
-
تصویرتہران ڈائیلاگ فورم
تہران ڈائیلاگ فورم کا آغاز اتوار کی صبح (18 مئی 2025) کو صدر ایران مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، اور وزارت خارجہ کے مرکز برائے سیاسی اور بین الاقوامی مطالعات میں وزراء اور تھنک ٹینکس کے سربراہان اور بین الاقوامی ماہرین سمیت مختلف ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں کی موجودگی میں ہوا۔
-
سیاستصدر ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کا مقصد مظلوموں کا دفاع اور انصاف کی فراہمی ہے
تہران - ارنا – ایران کے صدر نے کہا ہے کہ حکام کا فرض اور مقصد عدل و انصاف کا قیام اور مظلوموں کا دفاع ہے اور فلسطین و غزہ کے بارے میں یہی بات ایران کے موقف کی بنیادی وجہ ہے۔ ہم قاتلوں اور مجرموں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں جو سج سنور کر انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن زمین پر سب سے زیادہ وحشیانہ حرکتیں کرتے ہیں۔
-
سیاحتقشم کا گاؤں "سہیلی"، روایتی اور سمندری غذاؤں کی جنت
قشم - ارنا - اگرچہ خلیج فارس کے سب سے بڑے ایرانی جزیرے کا سفر، قدرتی، ثقافتی، تاریخی اور تجارتی مناظر اور پرکشش مقامات، ساحل اور سمندر، مرجان کے جزیروں اور مینگروو کے جنگلات کو دیکھ کر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو ایک اچھا اور خوشگوار احساس ہوتا ہے، لیکن ایسے میں قشم کے سہیلی گاؤں کی مزیدار روایتی اور سمندری غذاؤں کا مزہ سونے پر سہاگہ ہیں۔
-
سیاستایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر: انڈونیشیا کے دورے کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام کی آواز دنیا کو سنانا تھا
تہران - ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی اسمبلی میں شرکت کا مقصد غزہ کے عوام کی مظلومیت کی آواز کو بین الاقوامی فورم میں پہنچانا تھا۔
-
تصویریوم خیام
عمر خیام آف نیشاپوری (غیاث الدین ابو الفتح عمر بن ابراہیم خیام نیشاپوری) (پیدائش 18 اردبیہشت 427 ھ نیشاپور، وفات 12 آذر 510 ھ)جنہیں خیامی، خیام نیشاپوری اور النیساپوری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، سلجوقی دور کے فلسفی، ریاضی دان، ماہر فلکیات، اور شاعر تھے۔ اگرچہ خیام کی علمی حیثیت بہت اعلی پائے کی تھی اور ان کا لقب "حجۃ الحق" (ثبوت حق) تھا لیکن ان کی وجہ شہرت ان کی رباعیات ہیں جو دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ خیام کی رباعیات کا بیشتر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ ایڈورڈ فٹزجیرالڈ نے ان کی رباعیات کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے جس کی وجہ سے وہ مغرب میں اور بھی مشہور ہو گئے ہیں۔ انکی سالگرہ کے موقع پر کیلنڈر میں 18 مئی کو یوم خیام کا نام دیا گیا ہے۔
-
پاکستانپاکستانی میڈیا: شہباز شریف اگلے ہفتے ایران کا دورہ کریں گے
اسلام آباد (ارنا) ایران کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ہفتہ کی رات ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے بعد شہباز شریف مسعود پزشکیان کی دعوت پر اگلے ہفتے تہران آئیں گے۔
-
سیاستایران نے قومی تصفیہ اور صیہونی حکام کو سزا نہ ملنے کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کے تازہ وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ غزہ میں قومی تصفیہ اور صیہونی حکام کو سزا نہ ملنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔
-
دفاعایرانی بحریہ نے دنیا کو ایران کی پیشرفت اور طاقت دکھا دی
بندر عباس – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی فوج کی بحریہ کے چھیاسیویں بیڑے نے دنیا کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت اور طاقت دکھا دی
-
سیاستایران اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
تہران – ارنا – تاجکستان کے وزیر خارجہ نے جو تہران ڈائیلاگ فورم کی نشست میں شرکت کے لئے تہران آئے ہیں، سنیچر کو وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی
-
تصویرمغربی ایشیا کا سولہواں بیس بال ٹورنا منٹ
مغربی ایشیا کا سولہواں بیس بال ٹورنا منٹ، تہران کے مضافات میں شہر کرج کے انقلاب اسپورٹس کمپلیکس میں جمعرات 15 مئی سے جاری ہے۔ اس ٹورنا منٹ میں بنگلادیش، فلسطین، افغانستان، سری لنکا، ہندوستان، پاکستان اور ایران کی قومی بیس بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
-
سائنس و ٹیکنالوجیاسلامی : پورے وجود سے ملک کی ایٹمی بنیادوں کی پاسداری کریں گے
تہران – ارنا – ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی ٹیکنالوجی اور توانائی سے ایٹمی صنعت اور ٹیکنالوجی میں قابل فخر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پورے وجود سے ملک کی ایٹمی صنعت کی بنیادوں کی پاسداراری کریں گے
-
سیاستیمن کی بندرگاہوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت
تہران – ارنا- ترجمان دفترخارجہ نے یمن کی بندرگاہوں پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کوقابل مذمت اور اس حکومت کی جنگ افروزی اور مجرمانہ ماہیت کا ثبوت نیز علاقے کی مسلم اقوام کے خلاف اس کے جرائم کا تسلسل قرار دیا ہے۔
-
ارنا کیساتھ خصوصی انٹرویو،
پاکستانپاکستانی فوج کے ترجمان: اسلام آباد قیام امن کے لیے ایران کی سفارت کاری کو سراہتا ہے
اسلام آباد - ارنا - پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کی اہمیت پر تاکید کی۔ انہوں نے برصغیر میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تہران کی پرامن سفارت کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا حامی اور جنگ بندی پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
-
سیاستایران کے وزیر سیاحت وثقافتی وراثت ویٹیکن جارہے ہیں
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاحت و ثقافتی وراثت کے وزیر پوپ لئو چہاردہم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ویٹیکن جائیں گے
-
تصویراساتذہ کرام کی رہبر انقلاب اسلامی ایران سے ملاقات
ملک بھر کے اساتذہ اور معلمین کے ایک گروپ نے ہفتہ کی صبح (17 مئی 2025) کو رہبر انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
سیاستایران کے سپریم لیڈر: ٹرمپ کے بیانات امریکی قوم کی رسوائی ہیں
تہران - ارنا - رہبر انقلاب اسلامی ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے خطے کے دورے کے دوران دیے گئے بعض بیانات جواب کے قابل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی گفتگو کی سطح اس قدر پست ہے کہ یہ مقرر کے لیے باعثِ شرمندگی اور امریکی قوم کے لیے رسوائی ہے۔
-
سیاستایرانی وزیر خارجہ: ایرانی عوام پرامن ایٹمی صنعت سے محروم رہنا قبول نہیں کریں گے
تہران- ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے پوگواش وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایرانی نیوکلئیر ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال پر پابندی کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کے مستقل رکن کی حیثیت سے پرامن ایٹمی صنعت سے محروم رہنا قبول نہیں کریں گے۔
-
سیاستصدر ایران: ہماری کامیابی دشمن کی مایوسی ہے / ٹرمپ کے بیانات میں تضاد ہے
تہران - ارنا – صدر ایران نے یہ بتاتے ہوئے کہ دشمن کی کوششیں ایران میں اختلاف، تفرقہ اندازی اور مخالف نظریات کو فروغ دینا ہے، کہا کہ ملک دشمن عناصر ہماری کامیابی، ترقی اور مختلف شعبوں میں پیشرفت سے مایوس ہوئے ہیں۔
-