تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ویکسین ایکوسسٹم ٹاور کے ماہرین کے اجلاس میں شرکت کرکے اس سلسلے کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بہت سے ماہر نوجوانوں کی تربیت کی ہے اور بڑے پیمانے پر سائنسی ترقی بھی کی ہے جس کا ایک نمونہ ویکسین ایکوسسٹم ٹیکنالوجی ٹاور ہے جس کی تیاری ہمارے ماہرین کر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں ایران کا سائنسی ماحول میں مزید فروغ پائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر دنیا بھر کے مختلف کامیاب ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان اجلاس میں صدر مملکت کے علاوہ نائب صدور برائے سائنسی امور، ٹیکنالوجی، فائنانس اور صحت نے بھی شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ یہ ٹیکنالوجی ٹاور، ایران میں ویکسین اور بایوٹیکنالوجی کی تحقیقات اور اس سلسلے کی مصنوعات کی تیاری کا سب سے بڑا ہب اور مرکز ہوگا۔

صدر جمہوریہ کے حکم پر یہ ٹیکنالوجی ٹاور دنیا کی جدیدترین ٹیکنالوجی کے حدود (Edge of the Technology) پر اپنی سرگرمیاں انجام دے گا۔