تہران کا بین الاقوامی کتب میلہ، " ایران کے لئے پڑھیں" کےسلوگن کے ساتھ بدھ 8 مئی کو تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں شروع ہوا اور 17 مئی تک جاری رہے گا۔ جمعرات کو اس کتب میلے کے نویں دن، سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس کے مختلف اسٹالوں اور حصوں کا معائنہ کیا۔