جکارتہ - ارنا - اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین (PUIC) کا 19واں اجلاس باضابطہ طور پر 38 اسلامی ممالک کے سربراہان اور نمائندوں کی موجودگی سے شروع ہوگیا ہے۔

یہ سربراہی اجلاس 12 سے 15 مئی تک "گڈ گورننس اور مضبوط ادارے بطور استقامت کے ستون" “Good Governance and Strong Institutions as Pillars of Resilience,” کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے اور اسلامی ممالک کے نمائندوں نے آج مختلف کمیٹیوں بشمول سیاسی، ثقافتی، خواتین و خاندان، فلسطین کی قائمہ کمیٹی اور خواتین کانفرنس میں تقریریں کیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی پارلیمانی وفد افتتاحی تقریب میں موجود ہے اور اجلاس میں موجود ایرانی نمائندوں نے بعض خصوصی کمیٹیوں سے خطاب بھی کیا۔

یہ اجلاس اس یونین کے قیام کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔

آئیوری کوسٹ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، انڈونیشیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر، ملائیشیا کے وزیراعظم، سنگاپور کے وزیراعظم اور انڈونیشیا کے صدر افتتاحی تقریب کے مقررین میں شامل ہیں۔

آئیوری کوسٹ کی پارلیمنٹ کے سپیکر کے خطاب کے بعد سمٹ کی صدارت آئیوری کوسٹ سے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر کو منتقل کر دی گئی۔