تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ٹیکنالوجی ڈپلومیسی کے فروغ کے سلسلے میں اتوار کی شام بیجنگ روانہ ہوگئے۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر سید ستار ہاشمی چین کے صنعت، مواصلات  اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کی دعوت پر اتوار کی شام بیجنگ روانہ ہوئے۔

ان کا یہ دورہ ایران کی ٹیکنالوجی ڈپلومیسی کے اسٹریٹیجک پروگرام کے  تحت انجام پایا ہے۔

 اس دورے کا مقصد، چین کے ساتھ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات اورڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کے انفرا اسٹرکچرکے شعبوں میں عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ اسٹریٹیجک روابط کے فروغ کی غرض سے انجام پارہاہے ۔  

 وہ اپنے اس دورے میں چین کے صنعت، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نیز دیگر چینی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور چین کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں نیز سائنسی اور تحقیقاتی مراکز کے سربراہوں کے ساتھ نشست میں حصہ لیں گے۔  

لیبلز