ارنا کے مطابق عمان میں ایران امریکا مذاکرات کے چوتھے دور کے اختتام پرایسوشی ایٹیڈ پریس اور ایکسیوس نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے جس کا نام نہیں بتایا گیا ہے، کہا ہے کہ تکنیکی ماہرین کے توسط سے مذاکرات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ایکسیوس اور ایسوشی ایٹیڈ پریس نے بتایا ہے کہ مذکورہ امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ مذاکرات امید افزا تھے اور ہم اشتیاق کے ساتھ اگلی میٹنگ کے منتظر ہیں جو مستقبل قریب میں ہوگی۔
اس امریکی عہدیدار کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط میں جو مذاکرات میں ثالثی کررہا ہے، مذاکرات تقریبا تین گھنٹے جاری رہے۔
ایران امریکا بالواسطہ مذآکرات کا چوتھا دور اتوار 11 مئی کو عمان کے درالحکومت مسقط میں انجام پایا ۔