علی اکبر احمدیان، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری برکس سکیورٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئے ہیں۔
مذکورہ اجلاس میں برکس کے رکن ممالک کے درمیان سیکورٹی کے حوالے سے درپیش چیلینجز پر تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔
2025 میں برکس کی صدارت برازیل کے پاس ہے اور اس اہم بین الاقوامی تنظیم سے متعلق اجلاسوں کی میزبانی برازیل کرے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے اور سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ مختلف رکن ممالک کے وفود سے ملاقاتیں اور مذاکرات بھی کریں گے، جن میں امن و امان، سیاسی اور اقتصادی تعاون کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیاء کی صورتحال اہم ترین موضوع ہونگے۔