ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکواٹر کے کمانڈربریگیڈیئرعلی رضآ صباحی فرد اور پاسداران انقلاب کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر، جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے جمعے کو جنوب مشرقی (شہدائے خلیج فارس)ایئر ڈیفنس زون کے مختلف علاقوں اور جزیروں میں ایئر ڈیفنس کے مراکز کا معائنہ کیا اور دفاعی طاقت اور جنگی توانائی کا جائزہ لیا۔
خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر صباحی فرد نے اس موقع پر کہا کہ خلیج فارس اور ملک کے جنوب مشرق میں امن و سکون، اس علاقے میں تعینات اپنے کام کے ماہر اور قابل فخر کارکنوں کی غیرت اور تیز نگاہوں کا مرہون منت ہے۔
انھوں نے کہا کہ مسلح افواج کا مشن ملت ایران کے سبھی جغرافیائی خطے میں امن و سکون ہے۔
بریگیڈیئر صباحی فرد نے کہا کہ آج ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کی تیاری اور آمادگی اعلی ترین سطح پر ہے جس سے ہمارے دشمن یقینا واقف ہیں اور یہ بات اس بات کا باعث ہے کہ دشمن کسی بھی قسم کی جارحانہ حماقت کی جرائت نہیں کررہے ہیں۔
خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کماںڈر نے کہا کہ مسلح افواج کی ہمدلی اور وحدت ایک طرف رہبر انقلاب اسلامی اور ہمارے عوام کے لئے باعث سکون ہے اور دوسری طرف دشمنوں کے لئے خوف وہراس کا سبب ہے۔